اردو

urdu

سڑک حادثے میں خاتون کی موت کے بعد پرتشدد مظاہرہ

By

Published : Jan 6, 2021, 4:45 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے جوئے نگر علاقے میں سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت کے بعد مشتعل ہجوم نے ٹرک میں آگ لگا دی۔

Violent protest after woman's death in a road accident
سڑک حادثے میں خاتون کی موت کے بعد پرتشدد مظاہرہ

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جوئے نگر علاقے میں سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے پرتشدد مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ٹرک میں آگ لگا دی۔


آج دن میں جوئے نگر میں اینٹ سے لدے ایک ٹرک کی ٹکر سے سڑک کے کنارے سے گزر رہی ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حادثے کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہوگئے اور احتجاج کرنے لگے۔ ہجوم نے سڑکوں کے کنارے کھڑی متعدد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور ایک ٹرک میں آگ لگا دی۔


جوئے نگر سڑک پر گھنٹوں تک مقامی لوگوں کا پُر تشدد مظاہرہ جاری رہا۔ کافی دیر بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔


پولیس نے بتایا کہ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ارجینا بی بی سردار کے طور پر ہوئی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔


ٹرک کے ڈرائیور اور خلاصی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہجوم کے ہاتھوں پٹائی سے دونوں زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: جوٹ مل میں مزدور کی موت پر ہنگامہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جوئے نگر بازار ایک مصروف علاقہ ہے۔ لیکن پولیس کی عدم توجہی کی وجہ سے آئے دن سڑک حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے آج پھر ایک خاتون کی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details