اردو

urdu

کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا ممتا بنرجی کا اعلان

By

Published : Apr 8, 2020, 7:11 PM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کورونا وائرس سے نمٹنے،لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے اور اس کی وجہ سے ہونے والی معاشی نقصان کا جائزہ لینے کیلئے تین ٹاسک فورسیس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا ممتا بنرجی کا اعلان
کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا ممتا بنرجی کا اعلان

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کورواناوائرس سے نمٹمے کے لئے ٹاسک فورسز بنانے کا اعلان کیا۔ ریاست میں کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا ممتا بنرجی کا اعلان

پہلا ٹاسک فورس چیف سیکریٹری کی قیادت میں قائم کیا گیا ہے۔یہ ٹاسک فورس ریاست میں کورونا وائرس کی صورت حال اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کن سیکٹروں کوچھوٹ دی جاسکتی ہے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔

دوسرا ٹاسک فورس فائننس سیکریٹری کی قیادت میں قائم کیا گیا ہے جو کورنا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورت حال کا جائزہ لے گی اور اس کیلئے اصلاحاتی تجاویز پیش کرے گی۔

اس سے قبل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے نوبل انعام یافتہ ابھیجیت وینائک بنرجی کی قیادت گلوبل ایڈوائزری کمیٹی قائم کی ہے۔جنہیں ریاست کی معیشت کو پٹری پر لانے کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

تیسرا ٹاسک فورسیس داخلہ سیکریٹری کی قیادت میں قائم کیا گیا ہے جن کی ذمہ داری لاک ڈاؤن کو نافذ کرنا ہے۔

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضو ں سے متعلق وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال میں اب تک کورونا کے 71معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال میں داخل تین مریض کو جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔اس کے علاوہ سرکاری اسپتال میں داخل دو اورمریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ 30ڈاکٹر، پانچ نرسنگ اسٹاف اور چار ٹیکنیکل اسٹاف جن کا تعلق این آر ایس میڈیکل کالج سے ہے کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ان لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔39ڈاکٹر سمیت 79افراد اور نرسوں و ٹیکنیکل اسٹاف کے ایک گروپ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔جب کہ دیگر افراد کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details