اردو

urdu

TMC Panchayat Pradhan Killed شمالی دیناج پور میں ترنمول پنچایت پردھان کا گولی مار کرقتل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 8:00 PM IST

ضلع شمالی دنیاج پور کے گوال پوکھر کےپنجی پاڑہ پنچایت کےپردھان(ترنمول کانگریس) کو نامعلوم شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، ترنمول کانگریس نے احتجاج کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

شمالی دیناج پور میں ترنمول پنچایت پردھان کا گولی مار کرقتل
شمالی دیناج پور میں ترنمول پنچایت پردھان کا گولی مار کرقتل

اسلام پور:مغربی بنگال کے ضلع شمالی دنیاج پور کے گوال پوکھر کےپنجی پاڑہ پنچایت کے پردھان(ترنمول کانگریس) کو نامعلوم شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، ترنمول کانگریس نے احتجاج کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجی پاڑہ کے پنچایت سربراہ محمد راہی کو مبینہ طور پر اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ بدھ کو پنچایت دفتر سے باہر نکلے تھے اسی وقت بدمعاشوں نے دوبارہ ان پر فائرنگ کردی ۔ انہیں 2 گولیاں لگیں۔ ایک پیٹ پر ہے، دوسرا ہاتھ پر ہے۔ سب سے پہلے انہیں تشویشناک حالت میں بہار کے کشن گنج میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ وہاں سے انہیں سلی گڑی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ترنمول پنچایت سربراہ کا وہیں انتقال ہو گیا۔ موت کے بعد ان کی لاش کو نارتھ بنگال میڈیکل کالج سلی گڑی لے جایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

اس فائرنگ کے واقعے کے بعد سے شمالی دیناج پور کے گوال پوکھر علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے کارکنان نے قومی شاہراہ نمبر 31 کی ناکہ بندی کردی۔ لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ کس نے کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں شمالی دیناج پور کے ضلع مجسٹریٹ اروند کمار مینا نے کہاکہ ہمیں پنچایت سربراہ پر فائرنگ کی خبر ملی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta Football League سپر 6 مرحلے میں محمڈن اسپورٹنگ کی دوسری جیت

اس واقعہ کے بارے میں شمالی دیناج پور ترنمول کے ضلع صدر کنی لال اگروال نے کہاکہ چند بدمعاشوں نے ہمارے پنچایت سربراہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details