اردو

urdu

TMC MLA Rafiqur Rahman On Political Clash: 'ہمارے اسمبلی حلقے میں کسی کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں'

By

Published : Mar 22, 2022, 3:37 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے آم ڈانگہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رفیق الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کو کسی بھی طرح کے تصادم Political Clash In West Bengal سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آم ڈانگہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، چاہے وہ ترنمول کانگریس ہی کیوں نہ ہو۔ TMC MLA Rafiqur Rahman On Political Clash

TMC MLA Rafiqur Rahman On Political Clash: 'ہمارے اسمبلی حلقے میں کسی کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں'
TMC MLA Rafiqur Rahman On Political Clash: 'ہمارے اسمبلی حلقے میں کسی کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں'

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے آم ڈانگہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رفیق الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کو کسی بھی طرح کے تصادم سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ TMC MLA Rafiqur Rahman On Political Clash

رکن اسمبلی رفیق الرحمان نے کہا کہ آم ڈانگہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، چاہے وہ ترنمول کانگریس ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دو بچوں کے جھگڑے میں سیاسی جماعتوں کی مداخلت اور پھر خونی جھڑپ Political Clash کا واقع پیش آنا، کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے۔ اس کی مذمت کرنی چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالات چاہے جو بھی ہوں، لوگوں کو آپس میں مل جل کر ایک جگہ بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔

رکن اسمبلی کے مطابق ہمیں سکنے اسمبلی اور یہاں رہنے والے لوگوں کی ترقی کے بارے میں سوچنا ہے۔ اگر ہم لڑائی جھگڑے کے مسئلے سلجھاتے رہے تو ترقیاتی منصوبوں پر کام کاج کب ہوگا۔ TMC MLA Rafiqur Rahman On Political Clash

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپوزیشن کا ہی کردار ادا کرے تو بہتر ہے۔ لڑائی جھگڑے میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ورنہ پولیس اپنا کام کرنے کے لئے پوری طرح سے آزاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Trinamool Congress and Indian Secular Front supporters Clashes: ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان تصادم

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی 24 پرگنہ کے آم ڈانگہ میں دو بچوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا، اس جھگڑے میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے، بموں سے حملہ آور فائرنگ میں دس لوگوں زخمی ہوگئے۔ TMC MLA Rafiqur Rahman On Political Clash

ABOUT THE AUTHOR

...view details