اردو

urdu

روح افزا کے لیے کولکاتا میں قطاریں

By

Published : May 9, 2019, 7:50 PM IST

رمضان کے مہینے میں ہمدرد کی معروف مشروب روح افزا عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو بڑی پریشانیوں کاسامناکرنا پڑ رہاہے۔

روح افزا کے لیے کولکاتا میں قطاریں

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کولکاتاکے روزہ داروں کوبھی روح افزا کی شدت سے کمی محسوس ہو رہی ہے۔
کولکاتا کے سڑکوں پر جابجاشربت روح افزافروخت کرتے خوانچے والے نظرآ جائیں گے۔
رمضان کے مہینے میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن گزشتہ دنوں ملنے والی خبروں کے مطابق بازار میں روح افزا کی عدم دستیابی نے کولکاتا کے لوگوں میں بھی بے چینی کا سبب بنا ہوا ہے۔

روح افزا کے لیے کولکاتا میں قطاریں
کولکاتا کا زکریا اسٹریٹ میں ہمدرد کےکئی بڑے ڈیلر موجود ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے آج روح افزا کی دستیابی کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ پورے کولکاتا میں صرف ایک ہی دکان میں روح افزا دستیاب ہے۔ زکریا اسٹریٹ کے ایک یونانی دوا فروش جو کہ ہمدرد کے ڈیلر بھی اس دکان پر لوگ قطاریں لگا کر روح افزا خرید رہے تھے ۔ قطار میں کھڑے خریداروں سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ پورے کولکاتا میں صرف ایک ہی دکان میں روح افزا موجود ہے اسی لئے اس دکان میں لوگ قطار لگا کر روح افزا خرید رہے ہیں۔ وہیں زکریا اسٹریٹ کے ایک شخص پرویز عالم نے بتایا کہ روح افزا بازار میں بہت کم ہو۔اس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ ہمدر بہت ہی پرانا نام ہے اور ہمدر کا شربت روح افزا بہت مقبول ہے اور اس کا ذائقہ آج بھی برقرار ہے اگر اس طرح کے مشروبات بند ہو جائیں تو بہت افسوس کی بات ہے۔ایک خوانچے والے بتایا کہ بازار میں بہت کم دستیاب ہے لیکن ہمیں مل رہا ہے تھوڑی مہنگائی ہے لیکن ہم نے قیمت نہیں بڑھائی ہے۔ زکریا اسٹریٹ کے واحد ڈیلر جہاں فی الحال روح افزا دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ پورے کولکاتا میں صرف ایک ہی دکان میں اسٹوک ہے بہت کوششوں سے ہمیں ملا ہے ہم ریٹیل میں ہی فروخت کر رہے ہیں تاکہ زیادہ تر لوگوں تک پہنچے اور اس کی بلیک مارکٹنگ نہ ہو ہم بلکہ خریداروں کو ایم آر پی سے دس روپئے کم میں دے رہے ہیں لیکن کسی بھی خریدار کو دو بو سے زیادہ نہیں دیا جا رہے ہے دکان کے ایک اور ذمہ دار نے بتایا کہ گزشتہ 25 برسوں سے ہم ہمدرد کی دوائیں اور مشروبات فروخت کر رہے ہیں۔ اس طرح کا معاملہ کبھی پیش نہیں آیا کمپنی اور دوسرے ڈیلروں کو اس سے کافی نقصان ہوا ہے کیونکہ زیادہ خریداری رمضان المبارک کے شروع میں ہی ہوتی ہے اور عدم دستیابی کے سبب لوگ اس کے متبادل مشروبات خرید جکے ہیں۔ دوسری جانب ہمدرد کمپنی کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ بہت جلد ہمدرد کا روح افزا بازار میں وافر مقدار میں دستیاب ہوگا جبکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ قلت کی خبر اصل میں اس کی قیمت بڑھانے کے لئے اڑائی گئی ہے۔ اب جو بازار میں روح افزا کی بوتل آئے گی اس کی قیمت زیادہ ادا کرنی پڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details