اردو

urdu

By

Published : May 11, 2023, 8:36 PM IST

ETV Bharat / state

ٰIPL 2023 کولکاتا کی مایوس کن شروعات

کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل کے ایک میچ میں راجستھان رائلس کی دعوت پر پہلے بیڑنگ کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائڈرس کی شروعات مایوس کن رہی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 32رن بنا لئے ہیں۔

کولکاتا کی مایوس کن شروعات
کولکاتا کی مایوس کن شروعات

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں عالمی شہرت کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں انڈین پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں مہمان ٹیم راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرنے کے مقصد سے میدان میں اتری کولکاتا نائٹ رائڈرس کی شروعات مایوس کن رہی ۔سلامی بلے باز جیسن رائے 10 رن بنا کر بولٹ کی گیند پر ہیتھمیئر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد افغان کرکٹر رحمن اللہ گرباز بھی12 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 18 رن بنا کر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔سندیپ شرما نے ان کا کیچ پڑا۔ اس کے بعد کپتان نیتش رانا اور وینکٹش ایئر اپنی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس کی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔نیتش رانا آٹھ رن اور وینکٹش پانچ رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔آخری اطلاع موصول ہونے تک کولکاتا نائٹ رائڈرس نے سات اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 44 رن بنا لئے ہیں۔

راجستھان رائلس کی جانب سے کیوی فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ دو وکٹ لے کر ابھی تک سب سے کامیاب گیند باز ثابت ہوئے ہیں۔غور طلب ہے کہ دونوں ٹیموں کو پلے آف میں کوالیفا ئنگ کرنے کے لئے اس میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت لازمی ہے۔کولکاتا نائٹ رایڈرس 11 میچوں میں 10 پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے جبکہ راجستھان رائلس اتنے ہی میچوں کے بعد 10 پوائنٹ کے ساتھ پانچیوں پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Harbhajan on Rinku Singh رنکو سنگھ جلد بھارتی کرکٹ ٹیم میں نظر آئیں گے، سابق کرکٹر کا دعویٰ

ABOUT THE AUTHOR

...view details