اردو

urdu

مغربی بنگال ضمنی انتخاب: فرہاد حکیم کی بھوانی پور میں تشہیری مہم

By

Published : Sep 18, 2021, 8:58 PM IST

آج صبح سے کولکاتا میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ اس بارش کے درمیان بھی فرہاد حکیم ممتا بنرجی کے لئے تشہیری مہم چلاتے ہوئے نظر آئے۔

فرہاد حکیم کی بھوانی پور میں تشہیری مہم
فرہاد حکیم کی بھوانی پور میں تشہیری مہم

صبح سے ہی کولکاتا میں شدید بارش جاری ہے۔ تیز بارش کے درمیان ہی ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں گھر گھر جاکر ممتا بنرجی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آئے۔

فرہاد حکیم کی بھوانی پور میں تشہیری مہم

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'وہ پارٹی کے کارکن ہیں اور لوگوں سے اپنی پارٹی کی امیدوار کے لیے ووٹ مانگنا ان کا کام ہے اسی لیے تیز بارش میں بھی وہ ممتا بنرجی کے لیے ووٹ مانگنے نکلے ہیں۔'

بھوانی پور اسمبلی حلقہ ضمنی انتخاب کو لےکر تمام سیاسی پارٹیاں سرگرم ہے۔ لیکن ترنمول کانگریس کی طرف سے کوئی کسر باقی نہیں رکھا جارہی ہے۔ گرچہ ترنمول کانگریس کی امیدوار ممتا بنرجی کی جیت یقینی نظر آرہی ہے اس کے باوجود بھی ترنمول کانگریس الیکشن کو لےکر بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما اور کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم روزانہ بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں ممتا بنرجی کے لیے ووٹ مانگنے کے لیے گھر گھر جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Babul Supriyo: بابُل سُپریو ٹی ایم سی میں شامل

انہوں نے کہا کہ 'میں پارٹی کا ایک کارکن بھی ہوں اور یہ میرا کام ہے۔ گرچہ لوگوں نے کہا کہ 'بارش میں باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہے وہ 30 ستمبر کو ممتا بنرجی کو ہی ووٹ دیں گے۔'

اس موقع پر انہوں نے دلیپ گھوش کے اُس بیان پر (جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بنگال میں طالبان کا راج ہے) کہا کہ 'بنگال چیتنیا شری کرشنا گوتم بدھ کا بنگال ہے۔ یہاں لوگوں کو آپس میں پیار ومحبت کی ترغیب دی جاتی ہے۔ یہاں ایک دوسرے سے نفرت کرنا نہیں سکھایا جاتا ہے۔ تقسیم اور نفرت پھیلانے کا کام صرف بی جے پی کرتی ہے۔ جو اتر پردیش اور گجرات کی طرف دیکھنے سے ہی واضح ہوجاتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details