کولکاتا:مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس اور سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ Clashes Between Police and Supporters of Political Parties
سیاسی جماعتوں کے حامی پولیس بریکیڈ پار کر کے گیٹ کے پاس گئے، جس سے پولیس اور کاؤنٹنگ کوریج کرنے کے لیے آئے مختلف صحافیوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے جب سیاسی جماعتوں کے حامیوں کو گیٹ سے ہٹانے کی کوشش کی تو وہ پولیس کے ساتھ ہاتھاپائی پر اتر آئے، اس سے افراتفری مچ گئی۔
مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو 108 میونسپلٹیز میں سے 102 پر کامیابی ملی ہے جب کہ سی پی آئی ایم، پانچ میونسپلٹیز میں جیت کے ساتھ ایک بار پھر کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے کی جانب گامزن دکھی۔