اردو

urdu

Post Poll Violence Case شیخ سفیان سمیت ترنمول کے چھ لیڈروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

By

Published : Jan 3, 2023, 12:10 PM IST

ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما شیخ سفیان سمیت چھ رہنماؤں کے خلاف انتخابات کے بعد تشدد کے معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ Post Poll Violence Case

شیخ سفیان سمیت ترنمول کے6 لیڈروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری
شیخ سفیان سمیت ترنمول کے6 لیڈروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

ہلدیہ: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے شیخ سفیان سمیت چھ رہنماؤں کے خلاف اسمبلی انتخابات کے بعد تشدد معاملے میں گرفتاری کا پروانہ جاری کیا گیا ہے۔ مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام کے چلگرام میں دیبرتا میتی کے قتل کے سلسلے میں سی بی آئی کی چارج شیٹ میں ترنمول کانگریس کے 6 لیڈروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان چھ لوگوں کے نام ہلدیہ سب ڈویژنل عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں۔ ان میں شیخ سفیان، ابو طاہر، شیخ خوش نبی، شیخ امان اللہ، شیخ شام قاضی اور شیخ سمر الحق شامل ہیں۔ CBI Submits Supplementary Charge sheet On Nandi gram Post Poll Violence Case

سرکاری وکیل سپن ادھیکاری نے کہا کہ پہلے چاروں نے سی بی آئی کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔ اس لیے عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔ آخری دو افراد کے خلاف کوئی وارنٹ گرفتاری نہیں ہے کیونکہ انہوں نے تحقیقات میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی بی آئی نے نندی گرام پولیس اسٹیشن کے مقدمہ نمبر 224/2021 کی بنیاد پر عدالت میں ایک چارج شیٹ پیش کی ہے۔ اس چارج شیٹ میں 6 نام ہیں۔ ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 148، 149، 323، 325، 326 اور 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس شیخ سفیان، ابو طاہر، شیخ خوش نبی، شیخ امان اللہ کو کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے۔ تاہم شیخ سفیان کا دعویٰ ہے کہ ان کے نام جان بوجھ کر اس چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CBI Eye On Professors مغربی بنگال کے کالجوں کے اساتذہ پر سی بی آئی کی نظر

واضح رہے کہ 2021 میں چلگرام کے دیوبرتا میتی 2 مئی کو پولنگ کے بعد ہونے والے تشدد میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ 13 مئی کو، 55 سالہ شخص کی کولکاتا میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ سی بی آئی پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں 14 لوگوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے دو کو ضمانت مل گئی لیکن باقی 12 جیل کی حراست میں ہیں۔ CBI Submits Supplementary Charge sheet On Nandi gram Post Poll Violence Case

ABOUT THE AUTHOR

...view details