اردو

urdu

کولکاتا: ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں

By

Published : Dec 5, 2020, 9:04 PM IST

کولکاتا میں آٹھ دسمبر سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو پٹرول نہیں دینے کا انتظامیہ نے اعلان کیا ہے

کولکاتا: ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں
کولکاتا: ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع میں بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سواروں پر انتظامیہ نے لگام کسنا شروع کر دیا ہے۔

کولکاتا پولیس نے ایک بار پھر سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو پٹرول پمپ پر تیل نہیں دینے والے ضابطہ کو آٹھ دسمبر سے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے بھی ریاستی حکومت اور کولکاتا پولیس نے مشترکہ طور پر سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرنے والوں کے خلاف اس طرح کے ضابطہ کو نافذ کر چکی ہے۔

پولیس کمشنر انوج شرما نے کہا کہ شہر اور اس سے متصل اضلاع میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں پٹرول پمپ پر تیل نہیں دی جائے گی.

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ موڑسائیکل سوار اور ان کے پیچھے بیٹھنے والے دونوں میں سے کسی ایک کے پاس ہیلمٹ نہیں رہا تو پٹرول پمپ سے خالی ہاتھوں واپس کر دیا جائے گا. انوج شرما کا کہنا ہے کہ یہ قانون آٹھ دسمبر سے دو فروری 2021 تک جاری رہے گا. اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی کی پارٹی کے رہنماؤں کو انتباہ

دوسری طرف وزیر اعلی ممتابنرجی نے کہا کہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے میں ہی عقلمندی ہے. لاپرواہی سے جان بھی جا سکتی ہے انہوں کہا کہ کسی کے پاس ہیلمٹ خریدنے کی صلاحیت نہیں ہے تو انہیں حکومت ہیلمٹ دے گی۔ موٹر سائیکل سواروں کو تھانے میں جا کر ایک درخواست دینے کی ضرورت ہے اس کے پولیس اہلکار اپنے ہاتھوں سے ہیلمٹ دیں گے.

وزیر اعلی ممتابنرجی نے کہا کہ جب ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا جا رہا ہے تو اس کے ساتھ ہی ماسک کے استعمال کو بھی معمول بنالیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوسری ریاستوں کی طرح نہیں ہیں ماسک کا استعمال نہیں کرنے والوں پر دو ہزار روپے جسے بھاری بھر کم جرمانہ عائد کریں گے. کیونکہ لاک ڈاؤن کے بعد عام لوگوں کی مالی حالت پوری طرح سے تباہ ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details