اردو

urdu

کلکتہ: مرکزی داخلہ سیکریٹری کے ساتھ بنگال کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ

By

Published : Nov 13, 2021, 9:42 AM IST

مرکزی داخلہ سیکریٹری کے ساتھ ریاست کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بی ایس ایف کے اختیارات میں اضافے پر کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔

UNI News
UNI News

مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے کمار بھلا نے آج ریاستی سیکریٹریٹ میں مغربی بنگال سینئر عہدیداران چیف سیکریٹری، داخلہ سیکریٹری اور سرحد سے متصل اضلاع کے ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی مگر میٹنگ میں مرکزی حکومت کی طرف سے پیش یزنٹیشن میں غلطیوں کی شکایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی داخلہ سکریٹری کی میٹنگ میں تین امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرحد پرخاردار تار لگانے، مربوط چیک پوسٹ کے قیام اور سرحدی چوکیوں کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا مگر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں سرحدوں سے متعلق معلومات میں غلطی پر ریاستی حکومت کے افسران نے نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق پریزنٹیشن میں بعض مقامات کے نام اور اضلاع کے نام بھی غلط لکھے گئے۔ مرکزی رپورٹ میں دی گئی معلومات اور بنگال حکومت کے ذریعہ فراہم معلومات میں کمی ہے۔

تاہم اس میٹنگ میں بی ایس ایف کے اختیارات میں اضافے پر کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ہے۔جب کہ بنگال حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعے بی ایس ایف کے دائر اختیار میں اضافہ کئے جانے پر اسمبلی میں قرار داد پاس کرنے کا اعلان کیا ہے۔آج ریاستی وزیر پارلیمانی امور پارتھو چٹرجی نے کہا ہے کہ 16نومبر کو اسمبلی میں قرار داد پاس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کو سرحد کے 50کلومیٹر تک سرچ کرنے اور گرفتاری کرنے کے اختیارات دے کر ریاست کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ یہ وفاقیت کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آج کی میٹنگ میں 10 اضلاع کے ضلع کلکٹرس،ریاست کے چیف سکریٹری ہری کرشن دویدی، ہوم سکریٹری بی پی گوپالیکا، لینڈ سکریٹری اسمارکی موہاپاترا اور ریاستی پولیس کے ڈی جی منوج مالویہ موجود تھے۔

ممتا بنرجی نے بھی اس معاملے میں وزیرا عظم مودی کے نام خط لکھ چکی ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

UNI News

ABOUT THE AUTHOR

...view details