کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے این سی آرٹی کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی کارکردگی پر پورا بھروسہ رہتا ہے۔کیونکہ ہم اس کے لئے کڑی محنت کرتے ہیں۔اس کا مثبت نتیجہ بھی برآمد ہوتا ہے۔ CM Mamata Banerjee Says Bengal Ranked 1 In Formation Of Self Helf Group
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ہمیں خود کو کسی کے سامنے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران ہم نے جس طرح سے محنت کی ہے اس کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اہل بنگال کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل کی دوڑ میں بھارت کی تمام ریاستوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔یہ ایک سچائی ہے کوئی سیاست نہیں ہے۔اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو آپ این سی آر ٹی کی رپورٹ دیکھ سکتے ہیں۔