اردو

urdu

Amartya Sen Alive ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کے انتقال کی خبر فرضی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 6:22 PM IST

ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کی بیٹی نندنا دیو سین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اپنے والد کے انتقال کی خبر کو فرضی قرار دیا ہے۔ Amartya Sen Update

Etv Bharatماہر اقتصادیات امرتیہ سین کے انتقال کی خبر فرضی
Etv Bharatماہر اقتصادیات امرتیہ سین کے انتقال کی خبر فرضی

حیدرٓاباد: ہندوستانی ماہر معاشیات اور فلسفی امرتیہ سین نے 1998 میں معاشیات کا نوبل انعام جیتا تھا۔ ان کے انتقال کی افواہ سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس پر بغیر تصدیق کے شیئر کی گئی لیکن وہ خبر افواہ نکلی۔ اس بات کی تصدیق ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ان کی بیٹی نندنا دیو سین نے کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے، نندنا نے کہا کہ "بابا کے انتقال کی خبر فرضی ہے، بابا بالکل ٹھیک ہیں،" نندنا نے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا "دوستوں، آپ کی تشویش کا شکریہ لیکن یہ جھوٹی خبر ہے، بابا بالکل ٹھیک ہیں۔ ہم نے ابھی کیمبرج میں فیملی کے ساتھ ایک شاندار ہفتہ گزارا ہے۔ ان کے گلے ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔ وہ ہارورڈ میں ہفتے میں 2 کورسز پڑھاتے ہیں، وہ فی الوت بھی ہمیشہ کی طرح اپنی کتاب جینڈر پر کام کر رہے ہیں۔

ان کے موت کی خبر ان کے ساتھ نوبل انعام جیتنے والی ان کی ساتھی کلاڈیا گولڈن کے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی گئی۔ جس میں لکھا گیا تھا کہ مجھے جان کر بہت صدمہ ہوا کہ میرے ساتھ رہنے والا میرا ایک ذہین اور عقلمند ساتھی اب نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: Amartya Sen on UCC یکساں سول کوڈ ہندو راشٹرا بنانے کا ڈیزائن ہے، امرتیہ سین

ای ٹی وی بھارت نے ہینڈل کی سچائی کی تصدیق کرنے کی کوشش کی، جہاں پتہ چلاکہ کلاڈیا گولڈن کا اصلی ایکس ہینڈل کچھ اور ہے۔

ایک مشہور ماہر اقتصادیات بینجمن جیمز گولڈ اسمتھ نے بھی اس جعلی ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ سین زندہ ہیں اور انہوں نے آج ان سے بات کی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ "ام، ہم نے ابھی اس سے بات کی ہے اور اس کا یقینی طور پر انتقال نہیں ہوا ہے۔ یہ کیا ہے؟"

ABOUT THE AUTHOR

...view details