اردو

urdu

BJP Must Apologize Along with Nupur Sharma: نپور شرما کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو عوام سے مانگنی چاہیے

By

Published : Jul 4, 2022, 7:19 AM IST

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ گستاخ رسول نپور شرما کے ساتھ ساتھ پوری بی جے پی کو بھارتی عوام سے معافی مانگنی چاہیے. ان کی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔ BJP Must Apologize Along with Nupur Sharma

نپور شرما کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو عوام سے مانگنی چاہیے
نپور شرما کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو عوام سے مانگنی چاہیے

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ گستاخ رسول نپور شرما قصوروار ہے تو اس کے ساتھ ساتھ پوری بی جے پی بھی قصوروار ہے۔ دونوں کو ہی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ BJP Must Apologize Along with Nupur Sharma


سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے کہا کہ نپور شرما کو کسی بھی قیمت پر ایک فرد کے طور پر دیکھا نہیں جا سکتا ہے۔ اس کی غلطی کو انفرادی غلطی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نپور شرما بی جے پی کی معطل ترجمان ہیں وہ بی جے پی سے مکمل طور پر برخاست نہیں ہوئی ہیں. اس لئے نپور شرما اور بی جے پی دونوں برابر کے قصوروار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ملک کا وقار جس طرح سے مجروح ہوا ہے وہ قابل ذکر ہے ایک شخص کی وجہ سے ملک کے وقار کو مجروح نہیں کیا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف سی پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اپنی دوہری پالیسی کی وجہ سے تنہا پڑ چکی ہے. یشوبت سنگھ کو امیدوار بنانے سے پہلے ہی واضح کر دیا گیا تھاکہ انہیں ترنمول کانگریس سے استعفیٰ دینا پڑے گا. یشونت سنہا نے بالکل ایسا ہی کیا. وہ ترنمول کانگریس کے امیدوار نہیں ہیں. اسی وجہ سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بی جے پی کی امیدوار کی حمایت کر رہیں ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details