اردو

urdu

By

Published : Mar 15, 2020, 10:12 AM IST

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: بچے کو بیچ کر شوہر کی رہائی کا فرمان

کورٹ میرج سے ناراض لواحقین نے فرمان سنایا ہے کہ وہ اپنے معصوم بچے کو بیچ کر شوہر کو جیل سے رہا کرائے تبھی اس کی بات سنی جائے گی۔

اتراکھنڈ: بچے کو بیچ کر شوہر کی رہائی کا فرمان
اتراکھنڈ: بچے کو بیچ کر شوہر کی رہائی کا فرمان

اترا کھنڈ میں کھاپ پنچایتوں کا کوئی وجود نہیں ہے لیکن ایک لڑکی کے لئے اس کے خاندان اور سسرال میں کھاپ پنچایتیں بن گئیں ہیں۔ کورٹ میرج سے ناراض لواحقین نے فرمان سنایا ہے کہ وہ اپنے معصوم بچے کو بیچ کر شوہر کو جیل سے رہا کرائے تبھی اس کی بات سنی جائے گی۔

اتراکھنڈ: بچے کو بیچ کر شوہر کی رہائی کا فرمان

دراصل یہ معاملہ تعلیمی شہر کہے جانے والے رورکی سے متصل گاؤں پنیالہ کا ہے۔ جہاں ایک سال قبل ایک عاشق نوجوان اور ایک خاتون نے گھر والوں کی ناراضگی کے باوجود کورٹ میریج کر لیا۔

جس کے بعد ان دونوں کے اہل خانہ نے معاشراتی طور پر ان کا بائیکاٹ کردیا۔

اتراکھنڈ: بچے کو بیچ کر شوہر کی رہائی کا فرمان

گاؤں سے بائیکاٹ کیے جانے کے بعد شوہر اور بیوی کرایہ کے گھر میں رہنے لگے۔

شادی کے کچھ ماہ بعد ہی شوہر کو کسی معاملے میں رورکی پولیس نے جیل بھیج دیا تھا۔

اتراکھنڈ: بچے کو بیچ کر شوہر کی رہائی کا فرمان

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 'جس وقت پولیس نے اس کے شوہر کو جیل بھیجا تھا اس وقت وہ حاملہ تھی۔ اس کا کوئی سہارا نہ ہونے کے باوجود وہ کسی طرح سےایک سرکاری اسپتال پہنچی جہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔'

اس کے بعد جب متاثرہ لڑکی ہسپتال سے فارغ ہوئی تو سسرال پہنچی اور اس نے سارا واقعہ اہل خانہ کو سنایا اور اپنے شوہر کو رہا کروانے کی درخواست کی۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ 'پنچایت کا فیصلہ ہے کہ وہ بچے کو فروخت کر دے تب اپنے شوہر کو جیل سے رہا کروائے جانے کی درخواست پر سماعت ہوگی۔'

اتراکھنڈ: بچے کو بیچ کر شوہر کی رہائی کا فرمان

متاثرہ لڑکی کو مقامی پولیس اور خواتین کی ہیلپ لائن میں جانے کے بعد بھی کوئی مدد نہیں ملی۔

اب اس نے خواتین کی سماجی تنظیم سے مدد کی درخواست کی ہے جہاں اس تنظیم کی عہدیداروں نے لڑکی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details