اردو

urdu

By

Published : Aug 4, 2020, 7:23 PM IST

ETV Bharat / state

روڑکی میں ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کی بِڈ عمل پورا کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے روڑکی میونسپل کارپوریشن علاقے میں ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ قائم کیے جانے کے لیے آئندہ پانچ ستمبر تک بِڈ کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

روڑکی میں ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کی بِڈ عمل پورا کرنے کی ہدایت
روڑکی میں ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کی بِڈ عمل پورا کرنے کی ہدایت

دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے روڑکی میونسپل کارپوریشن علاقے میں ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ قائم کیے جانے کے لیے آئندہ پانچ ستمبر تک بِڈ کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ترویندر نے منگل کے روز سکریٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کہا کہ 'اس کے بعد دہرادون اور اودھم سنگھ نگر میں بھی ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ بنائے جائیں گے۔ انہوں نے پالیسی کے مطابق محکمہ کے اتفاق سے عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔
روڑکی میں ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ قائم کرنے کے لیے 2015-16 میں سِڈکُل کو ایگزیکٹو باڈی بنائی گئی تھی لیکن اس پلانٹ پر کام شروع نہیں ہوا۔ اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے شہری محکمہ کے ذریعے عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں شہری ترقیات کے وزیر مدن کوشک، میئر روڑکی گورو گوئل، رکن اسمبلی روڑکی پردیپ بترا، ایڈیشنل چیف سکریٹری منیشا پنوار، سکریٹری شیلیش بگولی، ایس اے مُروگیشن، ایڈیشنل سکریٹری کمار سُمن، کیپٹن آلوک شیکھر تیواری، سٹی کمشنر روڑکی نوپُر ورما موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details