اردو

urdu

نقاشی کا کاروبار خستہ حال، ہنرمندوں کو روزی روٹی کے لالے

By

Published : Oct 30, 2019, 6:26 PM IST

Updated : Oct 30, 2019, 7:17 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں لکڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کے ذریعے کپڑوں پر باریک نقاشی اور طرح طرح کے رنگوں کا ڈیزائن  کرنے والے چھپائی کے ہنرمند سخت معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔

نقاشی کا کاروبار خستہ حال، ہنرمندوں کو روزی روٹی کے لالے

ایک دور تھا جب اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں کپڑوں میں نقش و نگار بنانے والے اور چھپائی کے ماہرین لکڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کے ذریعے کپڑوں پر باریک نقاشی کرکے ان سے طرح طرح کے رنگوں کا ڈیزائن بنا کر اپنا ہنر کپڑوں پر بکھیرا کرتے تھے۔ جس سے ان لوگوں کی ہنرمندی، محنت، لگن اور تخلیقیت واضح نظر آتی ہے۔

ادھم سنگھ نگر کے ایک بزرگ کاریگر کے مطابق یہ کاروبار گزشتہ چالیس برس سے کیا جاتا رہا ہے۔ جس سے علاقے کے بیسیوں خاندان وابستہ ہیں۔

اس سے قبل بھی اس طرح کے ملبوسات یو پی ہینڈ لوم کرافٹ و دیگر ادارے ان کاریگروں سے تیار مال خریدنے کے بعد قومی اور بین لاقوامی بازار میں فروخت کرتے تھے، جس کی گونج اور ہنر کے جلوے ملک کے ہی نہیں دنیا کے کئی خطوں میں نظر آتے تھے، لیکن اب وہ دور ختم ہو چکا ہے اور آج ہاتھ کے ان ہنرمندوں کے چھپائی کا یہ کاروبار تقریبا دم توڑ چکا ہے۔

ویڈیو : نقاشی کا کاروبار خستہ حال، ہنرمندوں کو روزی روٹی کے لالے

آج ہم آپ کو ان ہی کاریگروں اور ہنر مندوں کے بارے میں بتارہے ہیں ، جن کے کاروبار کئی برسوں سے دم توڑ رہے ہیں اور آج یہی ہنرمند روزی روٹی کے محتاج ہیں۔

مزید پڑھیں : اترپردیش ریاست سے متعلق پندرہویں مالیاتی کمیشن کی مکمل رپورٹ

اسی کے باعث مقامی لوگوں نے نریندر مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے سابق وزیراعلی این ڈی تیواری نے جس کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کئی طرح کے منصوبے شروع کیے تھے ان منصوبوں کو پھر سے عملی جامہ پہناتے ہوئے چھپائی کے اس کاروبار کو بحال کیا جائے اور اس سے جڑے ہنرمندوں کے ہنر کو نکھارا جائے۔ جس سے بے روزگار ہو چکے ہزاروں ہنرمندوں کے ساتھ ساتھ کاروبار سے جڑے لوگوں کے گھروں میں خوشی کے چراغ روشن ہو سکیں اور ملک کی عوام کو نقصان دینے والی مشینی اور کیمیکل کے کپڑوں سے نجات مل سکے۔

Last Updated : Oct 30, 2019, 7:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details