اردو

urdu

بھیم تال کی جامع مسجد اسلامی فن تعمیر کا بہترین نمونہ

By

Published : Jul 23, 2021, 12:00 PM IST

بھیم تال میں واقع جھیل کے نزدیک تعمیر جامع مسجد اسلامی فن تعمیر کا ایک بہترین نمونہ ہے، جو بھیم تال کی وادیوں میں آنے والے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔

بھیم تال کا جامع مسجد، اسلامی فن تعمیر کا بہترین نمونہ
بھیم تال کا جامع مسجد، اسلامی فن تعمیر کا بہترین نمونہ

اتراکھنڈ کی پہاڑی میں بسا سیاحتی مقام بھیم تال جس میں واقع جامع مسجد اسلامی فن تعمیر کا شاندار نمونہ ہے۔ بھیم تال کی جھیل کے نزدیک تعمیر یہ مسجد یہاں آنے والے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔


قدرتی وادیوں کے بیچ خوشنما نظر آنے والی یہ مسجد سیاحتی مقام بھیم تال کی خاص پہچان ہے جو اپنے موجودگی سے اس وادی کو نکھارتی ہے۔ آسمان کا بوسہ لیتی اس مسجد کی بلند و بالا مینار کئی کلومیٹر دور سے ہی نظر آنے لگتی ہے۔

بھیم تال کے ڈاک بنگلہ علاقے میں واقع اس جامع مسجد کی تعمیر اب سے 102 سال قبل سن 1919 میں جمشیر خان نے کرائی تھی۔

ویڈیو
اس پوری مسجد میں لگی خوبصورت ٹائلز اور نقش و نگاری مسجد کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتی ہے، مسجد کی لمبائی تقریباً 60 فٹ اور چوڑائی 25 فٹ ہے۔ اس کے اندرونی حصہ میں 12 صفیں بچھائی گئی ہے جبکہ پوری مسجد میں تقریباً 30 صفوں کے لیے جگہ ہے، جہاں ایک ساتھ تقریباً 1000 سے زائد افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مسجد کی پوری عمارت کی تعمیر پہاڑی پتھروں اور سیمینٹ سے کی گئی ہے۔ یہ مسجد دو منزلہ بنی ہوئی ہے، اس کی پہلی منزل جتنی خوبصورت نظر آتی ہے اِس سے کہیں زیادہ اس کا اوپری حصہ پہاڑوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details