اردو

urdu

Women Unsafe in UP: 'اترپردیش میں خواتین غیر محفوظ ہیں'

By

Published : Jan 4, 2022, 5:31 PM IST

سماج وادی پارٹی مہیلا سبھا کی ریاستی صدر اور سابق ایم ایل سی لیلاوتی کشواہا State President of Samajwadi Party Mahila Sabha Lilawati Kushwaha نے اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر 29 میں واقع میڈیا کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

لیلاوتی کشواہا
لیلاوتی کشواہا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیلاوتی کشواہا نے کہا کہ 'اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم Crime Against Women میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ خواتین یہاں محفوظ نہیں ہیں۔Women Unsafe in Uttar Pradesh ہاتھرس میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوتی ہے اور پولیس انتظامیہ رات کے اندھیرے میں اس کی لاش کو نذر آتش کردیتی ہے جو انتہائی شرمناک بات ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اتر پردیش میں خواتین کتنی غیر محفوظ ہیں۔

لیلاوتی کشواہا

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں اتر پردیش بدستور سرفہرست ہے۔ ڈائل 100، ویمن پاور لائن 1090، خواتین کی پنشن، پڑھیں بیٹیاں بڑھیں بیٹیاں سمیت تمام کام سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں ہوئے تھے جبکہ بی جے پی کے دور میں ان کے برعکس تمام کام ہو رہے ہیں۔

لیلاوتی کشواہا نے مزید کہا کہ 'اگر اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت آئی تو تین سو یونٹ بجلی مفت اور کسانوں کو آبپاشی کے لیے بجلی کی مفت فراہمی، کسان تحریک میں مرنے والے کسانوں کے لواحقین کو پچیس لاکھ روپے، خواتین کو دو سو روپے سماج وادی پینشن، پچاس ہزار کنیا ودیا دھن، دس لاکھ نوجوانوں کو پہلی کابینی میٹنگ میں نوکری کا فیصلہ، سائیکل حادثے کی صورت میں 5 لاکھ روپے سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کئے جائیں گے۔

ساتھ ہی لیلاوتی نے کانگریس ترجمان پرینکا گاندھی پر بھی سخت تنقید کی۔ کانگریس کے ذریعے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ زمین پر کانگریس کہیں نہیں ہے اور پورا آسمان ان کا ہے۔ کانگریس کہیں لڑائی میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'سماج وادی پارٹی خواتین کے حق میں کام کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

انہوں نے مہیلا سبھا کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ گاؤں گاؤں اور سیکٹر سیکٹر جا کر عوام کو سماجوادی پارٹی حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details