اردو

urdu

By

Published : Sep 12, 2022, 8:26 PM IST

Updated : Sep 12, 2022, 9:08 PM IST

ETV Bharat / state

UP Govt on Urdu اردو کے متعلق یوپی حکومت کی ہدایت قابل ستائش

ریاست کے سبھی پرائمری طبی مراکز کی عمارت، ڈاکٹرز، افسران اور ملازمین کے نام ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں لکھنے کو یقینی بنانے والے ریاست اترپردیش کی حکومت کی ہدایت کا محبان اردو نے استقبال کیا۔ UP Govt on Urdu

اردو میں نام لکھنے والی حکومت کی ہدایت کا استقبال
اردو میں نام لکھنے والی حکومت کی ہدایت کا استقبال

ریاست اتر پردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے تاہم اس پر مکمل طور سے عمل آوری نہیں ہو پا رہی ہے۔ کئی محکمہ میں سائن بورڈ پر اردو نظر نہیں آتی تو افسران کے دفتر کے باہر نام پلیٹ بھی اردو میں نہیں لکھے جاتے۔ محکمہ میں اردو زبان میں خط و خطابت کا معاملہ تو بہت دور کی بات ہے لیکن محکمہ صحت نے ریاست کی سبھی پرائمری طبی مراکز کو سرکلر جاری کر اسپتالوں کے نام، ڈاکٹرز کے نام اور ملازمین کے نام کا پلیٹ اردو میں لکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔اس کی محبان اردو نے استقبال کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو مبارکباد پیش کی اور مطالبہ کیا کہ دیگر محکموں اور دفاتر پر بھی اردو میں بھی نام لکھے جائے۔UP Govt on Urdu

اردو کے متعلق یوپی حکومت کی ہدایت قابل ستائش

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر نے کہا "یہ ریاست اترپردیش کا بہت اچھا فیصلہ ہے، اس سے ان تمام لوگوں کو جو اردو سے جڑے ہوئے ہیں حوصلہ ملے گا"۔ ریحان اختر نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ "طبی مراکز کے ساتھ دیگر سرکاری دفاتر پر بھی اردو زبان میں نام لکھا جائے۔

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر محمد کلیم تیاگی اور علیگڑھ کے شاعر ڈاکٹر مجیب شہجر نے بھی حکومت کے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ تمام محبان اردو اس فیصلے کی پذیرائی کرتے ہیں، اور یہ اردو زبان کے لئے بہت بڑا قدم ہوگا۔ پہلے سرکاری محکموں پر اردو زبان پر بھی نام کی تختیاں لگی رہتی تھی اور اردو زبان کی درخواست تسلیم کی جاتی تھی اور درخواست کا جواب بھی اردو میں دیا جاتا تھا لیکن اب کچھ ہی محکموں میں اردو زبان کی تختیاں لگی ملتی ہیں اور اردو کی درخواست بھی تسلیم نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:Gyanvapi Case Verdict گیان واپی معاملے میں انجمن مسجد انتظامیہ کمیٹی ہائی کورٹ کا رُخ کرے گی

امید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا ہمیں یقین ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے اردو زبان کو فروغ ملے گی۔مجیب شہجر کا کہنا ہے کہ اردو اور ہندی دونوں ہی زبانیں ہماری ہیں، اور اردو زبان کو کسی ایک مذہب سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔

Last Updated : Sep 12, 2022, 9:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details