اردو

urdu

By

Published : Dec 7, 2021, 3:27 PM IST

ETV Bharat / state

Contractual Workers and Pharmacists Indefinite Strike: فارماسسٹ اور کنٹریکٹ میڈیکل ورکرز غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر

نوئیڈا میں دادری کمیونٹی ہیلتھ سینٹر( سی ایچ سی) ، دنکور پرائمری ہیلتھ سینٹر( پی ایچ سی) کے کنٹریکٹ ورکرز سمیت ڈپلومہ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے فارماسسٹ غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر Contractual Workers and Pharmacists Indefinite Strike بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی ملازمت کو مستقل کیا جائے اور مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہیں Equal Pay For Equal Work دی جائیں۔

فارماسسٹ اور کنٹریکٹ  میڈیکل ورکرز غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر
فارماسسٹ اور کنٹریکٹ میڈیکل ورکرز غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کے دادری کمیونٹی ہیلتھ سینٹر( سی ایچ سی) Dadri Community Health Centre اور دنکور پرائمری ہیلتھ سینٹر( پی ایچ سی) کے کنٹریکٹ ورکرز غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال Contractual Workers Indefinite Strike کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب فارماسسٹ نے بھی سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج Pharmacists strike کیا۔ ان فارماسسٹ کا مطالبہ ہے کہ سی ایم او آفس میں فارماسسٹ کو تعینات کیا جائے اور کنٹریکٹ ورکرز کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات رکھے۔ ہڑتال میں ہیلتھ سینٹر کے ٹیکنیشن، اے این ایم، اسٹاف نرسیں شامل تھیں۔ ہڑتال کی وجہ سے کووڈ ویکسینیشن پر کافی اثر پڑا ہے۔ ڈپلومہ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے کپل شرما نے کہا کہ وہ ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

فارماسسٹ اور کنٹریکٹ میڈیکل ورکرز غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر

مزید پڑھیں:مظفرنگر: تبادلوں کے خلاف طبی عملے کا احتجاج

تنظیم کا مطالبہ ہے کہ حکومت تمام ادویات کے گوداموں اور ٹراما سینٹرز میں اسامیاں پر کرئیں، ایمرجنسی کے لیے ہر بڑے اسپتال میں الگ الگ چار فارماسسٹ ہوں، سی ایم او آفس میں ڈسٹرکٹ فارمیسی آفیسر کی تعیناتی، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں تین فارماسسٹ کی تعیناتی کی جائے۔ وہیں کنٹریکٹ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ سب کی ملازمت کو مستقل کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہیں کیش لیس انشورنس، مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ اور رہائش کی سہولت وغیرہ مہیا کرائی جائے۔


دوسری جانب پرائمری ہیلتھ سنٹر دنکور میں کنٹریکٹ ملازمین ہڑتال پر رہے۔ اس دوران مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہڑتال میں کنٹریکٹ ورکرز دنیش گپتا، آدرش بالا، انکش وتس، رشمی گپتا، منیش یادو، سشما سونکر، ساجد، منیشا وغیرہ شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details