ریاستی وزیر ستیش مہانا کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
مہانا نے ہفتہ کو خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی'کورونا کے ابتدائی علامات دکھائی دینے کے بعد میں نے کل اپنا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ ڈاکٹرس کی صلاح سے میں نےخود کو گھر پر آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میری اپیل ہے کہ آپ میں سے جو بھی لوگ گذشتہ کچھ دنوں سے میرے رابطے میں آئے ہیں،برائے مہربانی اپنی جانچ کرالیں۔