اردو

urdu

نوئیڈا: آتشزدگی میں سینکڑوں جھگیاں خاکستر، دو بچے زندہ جلے

By

Published : Apr 12, 2021, 11:04 AM IST

نوئیڈا کے بہلولپور کچی آبادی میں اچانک آگ لگنے سے 150 گھر جل کر راکھ ہوگئے جبکہ دو بچوں کی جل کر موت ہوگئی۔

آتشزدگی میں سیکڑوں جھگیاں خاکستر، دو بچے زندہ جلے
آتشزدگی میں سیکڑوں جھگیاں خاکستر، دو بچے زندہ جلے

دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر 63 کے بہلولپور کچی آبادی میں اتوار کی سہ پہر سیلنڈر پھٹنے سے اچانک آگ لگ گئی، جس میں دو بچے زندہ جل گئے، بچوں کی عمر 7 اور 10 سال بتائی جارہی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی تب تک 150 سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے تھے، اس واقعے میں بیستر متاثرہ افراد بہار کے نالندہ اور شیخ پورہ کے بتائے جا رہے ہیں۔

ویڈیو

واضح رہے کہ بہلولپور میں تقریبا 20 بیگہ اراضی پر 1600 سے زائد غیرقانونی جھگیاں تعمیر کی گئی ہیں۔ جن میں 6000 سے زائد افراد مقیم ہیں۔ یہ تمام افراد پلاسٹک چننے اور سڑک کے کنارے دکان لگا کر اپنی روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔

اس واقعے میں ڈی سی پی سنٹرل ہریش چندر نے دو بچوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ پر قابو پانے میں تاخیر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details