اردو

urdu

By

Published : Mar 17, 2020, 6:06 PM IST

ETV Bharat / state

بھاٹی گینگ کے تین شاطر بدمعاش گرفتار

گرفتار ملزمین کے قبضے سے دو طمنچہ 315 بور اور دو زندہ کارتوس اور ایک طمنچہ 12 بور اور ایک زندہ کارتوس اور ایک ماروتی سوئفٹ کار برآمد ہوئی ہے۔

بھاٹی گینگ کے تین شاطر بدمعاش گرفتار
بھاٹی گینگ کے تین شاطر بدمعاش گرفتار

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں پولیس نے رندیپ بھاٹی اور اس کے بھائی کلویر بھاٹی گینگ کے تین شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے تین طمنچے، کارتوس اور ایک ماروتی سوئفٹ کار برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 'تھانہ کاسنہ کے علاقہ گاؤں دادھا کا رہائشی سندر ولد شری لکھرام نے درخواست دی تھی کہ ایکوٹیک فاریسٹ ایکسٹینشن کے علاقے میں ایک کوریائی کمپنی کے پلاٹ میں مٹی ڈالنے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے۔ جس کے بعد انہیں دیپک عرف بھولا، سنیل، راکیش، راہل، سچن عرف دادا، ہریندر ناگر اور شیش ٹائگر نے دھمکی دی تھی کہ ہر گاڑی فی راؤنڈ 200 روپے دینے ہوں گے۔'

ان کی اطلاع پر فوراً ہی 58/2020 دفعہ 386 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور فوری کاروائی کرتے ہوئے دیپک عرف بھولا، سنیل اور راکیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے دو طمنچہ 315 بور اور دو زندہ کارتوس اور ایک طمنچہ 12 بور اور ایک زندہ کارتوس اور ایک ماروتی سوئفٹ کار برآمد ہوئی ہے۔ دیگر ملزمان فرار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details