اردو

urdu

By

Published : Jul 7, 2021, 9:01 PM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا:کارچھوڑکرچور فرار

دہلی کے شکرپور سے انووا کار چوری کرنے کے بعد نوئیڈا کے راستے سےچور گزررہا تھا۔ شبہ ہونے پر پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ جس پر نامعلوم چور کار چھوڑ کر بھاگنے لگا۔

نوئیڈا:کارچھوڑکرچور فرار
نوئیڈا:کارچھوڑکرچور فرار

ڈیوٹی پر مامور انسپکٹر نے کار کے ٹائر پر گولی مار دی جس کے سبب کار کا ٹائر پھٹ گیا اور بے قابو ہوکر دیوار سے کار ٹکرا گئی۔ ملزم ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

نوئیڈا:کارچھوڑکرچور فرار

ڈی سی پی رن وجے سنگھ کے مطابق کوتوالی سیکٹر 20 کے سیکٹر 19 چوکی انچارج رنجیت سنگھ ٹیم کے ہمراہ سیکٹر 18 اٹا پیر پر گشت کر رہے تھے۔

اسی دوران ایک نوجوان انووا کار سے دہلی کی طرف سے آرہا تھا۔ کار کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا دیکھ کر ڈرائیور پر شک ہوا تو انہوں نے اسے روکنے کو کہا۔اس پر کار ڈرائیور اٹا پیر سے ڈی ایل ایف کی طرف بھاگنے لگا۔ اس پر پولیس نے بھی اس کا تعاقب کرنا شروع کردیا۔ ملزم کو کار روکنے کے لئے متعدد بار دھمکی دینے کے باوجود اس نے کار نہیں روکی۔

چوکی انچارج نے انووا کار کے ٹائر پر گولی مار دی۔ اس پر ملزم رجنی گندھا چوراہے کے قریب کار چھوڑ کر بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق کار 3 جولائی کو دہلی سے چوری ہوئی تھی۔

تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ برآمد انووا کار 3 جولائی کو دہلی کے شکر پور سے چوری ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں 4 جولائی کو دہلی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کار کا مالک اشون کمار ہے ۔جو پٹنہ بہار کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا پولیس نے کار کے بارے میں دہلی پولیس کو آگاہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details