لڑکی کے غائب ہونے کے بعد اہل خانہ کے چھان بین اورکافی تلاش و جستجو کے بعد لڑکی کی لاش تھو ڑے فاصلہ پر واقع آم کے باغ میں ملی۔
زیارت کرنے آئے شخص کی بیٹی کا قتل اطلاع کے بعد پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے اور درگاہ کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد لی جا رہی ہے۔
سی سی ٹی وی کیمرے کی تلاشی کے بعد پولیس کو مقامی شخص رئیس احمد پر شک ہوا جس کے بعد پولیس نے انار کلی روڈ پر واقع ریلوے کراسنگ کے قریب سے رئیس احمد کو گرفتار کیا ۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔