اردو

urdu

By

Published : Sep 30, 2022, 12:42 PM IST

ETV Bharat / state

Murder in Dowry Case جہیز معاملے میں قتل کے مجرم شوہر کو دس سال کی قید

پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج کندن کشور کی عدالت نے جہیز کے معاملے میں قتل کے مجرم شوہر کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ Murder in Dowry Case in Pratapgarh

جہیز معاملے میں قتل کے مجرم شوہر کو دس سال کی قید
جہیز معاملے میں قتل کے مجرم شوہر کو دس سال کی قید

پرتاپ گڑھ: ریاست اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج (ایف ٹی سی ) کندن کشور کی عدالت نے جہیز کے معاملے میں قتل کے مجرم شوہر کو دس سال کی قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔ استغاثہ کے بموجب مدعی مقدمہ دھیرج کمار یادو نے تھانہ رانی گنج میں 20/ستمبر 2015 کو شکایت دے کر الزام عائد کیا کہ اس کی چچازاد بہن بیبی یادو کی شادی دیپک کمار یادو ساکن املی ڈانڑ تھانہ رانی گنج کے ساتھ وقوعہ سے دو سال قبل ہوئی تھی ۔ Murder in Dowry Case in Pratapgarh

شادی کے بعد شوہر دیپک و سسرال کے دیگر لوگ جہیز میں بائک وغیرہ کا مطالبہ کر اذیتیں دیتے تھے ۔20/ستمبر 2015 کو اطلاع موصول ہوئی کہ بیبی کی طبیعت خراب ہے ،جب وہ پہونچا تو دیکھا کہ بیبی کی لاش جلی ہوئی حالت میں کمرے میں پڑی تھی ۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر فرد جرم دیپک کے خلاف عدالت میں داخل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Adilabad Rape Case جنسی زیادتی کے ملزم کو بیس سال قید کی سزا

عدالت نے جمعرات کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مجرم دیپک یادو کو دس سال کی قید و سات ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی انیل کمار مشرا نے کی ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details