اردو

urdu

By

Published : Dec 16, 2019, 9:51 PM IST

ETV Bharat / state

'امت شاہ ہم سے ہمارا ملک چھیننا چاہتے ہیں'

طلباء نے احتجاج کے دوران 'دہلی پولیس ہائے ہائے' اور 'شہریت ترمیم قانون واپس لو' کے نعرے لگائے، ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔

'امت شاہ ہم سے ہمارا ملک چھیننا چاہتے ہیں'
'امت شاہ ہم سے ہمارا ملک چھیننا چاہتے ہیں'

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں رضا پی جی کالج کے طلبا نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

'امت شاہ ہم سے ہمارا ملک چھیننا چاہتے ہیں'

اس موقع پر ہزاروں طلباء نے سڑکوں پر اتر کر اس قانون کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ وہیں جامعہ اور اے ایم یو کے طلبا پر پولیس کی بربریت کے خلاف بھی اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

طلباء نے احتجاج کے دوران 'دہلی پولیس ہائے ہائے' اور 'شہریت ترمیم قانون واپس لو' کے نعرے لگائے، ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر طلباء یونین کے رہنما اعجاز خان نے کہا کہ 'وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں یہ بل پیش کرکے ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں پیدا ہوئے ہیں لیکن امت شاہ ہم سے یہ ملک چھیننا چاہتے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور غیر قانونی طور پر کیمپس میں داخل ہو کر طلبا پر بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حق کے لیے سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details