اردو

urdu

By

Published : May 20, 2020, 12:05 PM IST

ETV Bharat / state

امفان طوفان کے پیش نظر اسپائس جیٹ کے طیارے کولکاتہ سے وارانسی منتقل

خلیج بنگال میں سپر سائیکلون امفان کے باعث نقصان کے خدشات کے پیش نظر نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ نے اپنے تین اے ٹی آر طیارے کو کولکاتہ ایئرپورٹ سے وارانسی منتقل کر دیا ہے۔ جب تک کولکاتہ کا موسم بہتر نہیں ہو جاتا، تینوں طیارے وارانسی ہوائی اڈے پر ہی رہیں گے۔

امفان طافان کے پیش نظر اسپائس جیٹ کے طیارے کولکاتہ سے وارانسی منتقل
امفان طافان کے پیش نظر اسپائس جیٹ کے طیارے کولکاتہ سے وارانسی منتقل

سپر سائیکلون امفان کی وجہ سے بنگال میں کافی تباہی کا امکان ہے۔ ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند پڑے ہوائی سفر کی وجہ سے کولکاتہ ہوائی اڈے پر کھڑی اسپائس جیٹ ایئر لائن کے طیاروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس کے پیش نظر ایئر لائن نے اپنے تین طیارے کولکاتہ سے وارانسی منتقل کر دئے ہیں۔ جب تک کولکتہ میں صورتحال معمول بن نہیں جاتا، طیارے کو وارانسی ہوائی اڈے پر ہی رکھا جائے گا۔ منگل کی شام تینوں طیارے وارانسی پہنچے۔

24 مارچ کو لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ہی وارانسی میں ہوائی خدمات مکمل طور پر بند ہیں۔

منگل کی شام سپر سائیکلون امفان کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان لوگوں نے محسوس کیا کہ ہوائی جہازوں نے ہوائی اڈے پر لینڈنگ شروع کردی ہے۔

بہت سے لوگوں نے فون کر کے اس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

واضح رہے کہ امفان کا اثر اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے۔ متعدد علاقوں میں تیز بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details