لکھنؤ:پانچ روزہ خصوصی اجلاس آج سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے اتوار کی صبح نئی عمارت میں قومی پرچم لہرایا۔ اجلاس کے پہلے دن یعنی آج راجیہ سبھا میں پارلیمانی سفر کے 75 سال، کامیابیوں، تجربات، یادوں اور سیکھنے پر بحث ہوگی۔ پوسٹ آفس بل 2023 اور چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کی تقرری سے متعلق بل، راجیہ سبھا میں پیش کیے جائیں گے۔ یہ دونوں بل راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے کے بعد، لوک سبھا میں رکھے جائیں گے۔ ایڈوکیٹس ترمیمی بل 2023 اور پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکل بل 2023 لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کو راجیہ سبھا نے تین اگست کو منظور کیے ہیں۔
اس حوالے سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے نئے پارلیمنٹ عمارت میں آج سے شروع ہورہے خصوصی سیشن کے مفاد عامہ کے مسائل کو وقف ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ مایاوتی نے اتوار کو اپنے کئی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ 'نئی پارلیمنٹ احاطے میں آج پرچم کشائی اور کل سے وہاں شروع ہورہے خصوصی سیشن کی سبھی اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد، امید ہےنئی پارلیمنٹ عمارت جمہوریت کی مضبوطی پر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے انسانیت پرست آئین کے مقاصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویسے کمرتوڑ مہنگائی، غریبی، بے روزگاری، لاچاری وغیرہ سے نجات اور اندرونی و باہر سیکورٹی جیسے ملک اور مفاد عامہ کے سلگتے مسائل پر نئے پارلیمنٹ کا سیشن اگر وقف ہوتا ہے، تو لوگوں میں امید کی نئی کرن جاگے گی۔ کشمیر میں افسروں/جوانوں کی شہات کو بھی سنگینی سے لینا ضروری ہے۔