اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اسلحہ فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ

اے ایس پی نارتھ اودھیش کمار سنگھ نے بتایا کہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت رام نگر تھانہ حلقے کی پولیس نے منگل کو کجیاپور گاؤں سے جیت پور گاؤں کے شیوراج چوہان کو گرفتار کیا ہے۔

بارہ بنکی: اسلحہ فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ
بارہ بنکی: اسلحہ فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ

By

Published : Apr 14, 2021, 10:18 AM IST

Updated : Apr 14, 2021, 11:00 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پر امن اور غیر جانبدارانہ پنچایت انتخابات مکمل کرانے کے لئے پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

بارہ بنکی: اسلحہ فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ

اسی ترتیب میں رام نگر تھانہ حلقے کی پولیس نے ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری میں مکمل اور آدھے بنے اسلحہ برآمد کیے ہیں۔

بتایا گیا کہ اس سے قبل بھی بارہ بنکی پولیس اس قسم کے متعدد اپریشنز کر چکی ہے۔ اے ایس پی نارتھ اودھیش کمار سنگھ نے بتایا کہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت رام نگر تھانہ حلقے کی پولیس نے منگل کو کجیاپور گاؤں سے جیت پور گاؤں کے شیوراج چوہان کو گرفتار کیا ہے۔

اس کی نشاندہی پر 5 عدد بنے، 5 عدد ادھ بنے، کارتوس کے خول اور اسلحہ بنانے میں استعمال کئے جانے والے اوزار برآمد کئے گئے ہیں۔

شیوراج چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ غیر قانونی اسلحوں کی فروخت کرتا ہے. اس کے اوپر پہلے بھی انہیں دفعات میں مقدمہ چل چکا ہے۔ پولیس کے مطابق شیوراج نے کن کن لوگوں کو اسلحہ دیا ہے۔ پولیس اس کی بھی تلاش کر رہی ہے۔

Last Updated : Apr 14, 2021, 11:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details