اردو

urdu

نوئیڈا: ایس پی کے رہنما نظر بند، پولیس نے احتجاج کرنے سے روکا

By

Published : Jul 15, 2021, 3:53 PM IST

اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں پولیس نے سماج وادی پارٹی کے کئی رہنماؤں کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا ہے۔ وہیں، کئی رہنماؤں کو پولیس اسٹیشن میں بیٹھایا بھی گیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما نظر بند

جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ عوام اپنے منتخب کردہ نمائندے کے خلاف آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ نوئیڈا میں گزشتہ روز جہاں پولیس نے کانگریس کے رہنماؤں کو ان کے دفاتر تک محدود کر کے انہیں احتجاج سے روک دیا تھا، وہیں آج سماج وادی پارٹی کے تمام لیڈران ،عہدیدارن اور کارکنان کو ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا یا پھر انہیں پولیس اسٹیشن میں بیٹھا کر احتجاجی مظاہرے کرنے سے روک دیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے نوئیڈا صدر دیپک وگ کو کل رات سے ان کے گھر پر نظر بند کیا گیا ہے، جبکہ سینیئر رہنما سورج رانا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وہیں سماج وادی کے سابق صدر راکیش یادو کو شرف آباد میں واقع ان کے رہائش گاہ پر نظر بند رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ بہت سے کارکنان کو مختلف علاقائی تھانوں میں لا کر بیٹھایا گیا ۔ سنیل چودھری، دیویندر اوانہ، جگت چودھری، لوہیا واہنی کے ضلع صدر ببو یادو ، ضلع نائب صدر اور ترجمان نور حسن، گورو یادو، یامین خان، صوبے یادو، مہراج الدین عثمانی کو سیکٹر 24 کے پولیس اسٹیشن میں بیٹھایا گیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما نظر بند، احتجاج کرنے سے پولیس نے روکا

مزید پڑھیں:Aazam Khan: 'اعظم خان کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنا سازش کا حصہ'

واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ضلع پنچایت اور بلاک پرمکھ الیکشن میں ہونے والی بے ایمانی ،بدعنوانی، غنڈہ گردی، مہنگائی، لا قانونیت، بے روزگاری جیسے مسائل کے حوالے سے ریاست گیر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ میں گورنر کو میمورنڈم دینے کا فیصلہ بھی کیا تھا، لیکن نوئیڈا پولیس نے ایسا نہیں کرنے دیا۔

سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ سراسر نا انصافی ہے اور جمہوریت کا قتل ہے۔ایک ڈری سہمی سرکار اس کے علاوہ کر بھی کیا سکتی ہے۔انصاف، مساوات، قانون کی بالادستی، معاشی آزادی اور سیاسی آزادی یہ سب جمہوری اقدار ہی، لیکن اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کو یہ بالکل پسند نہیں کہ کوئی اس کے خلاف آواز بلند کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details