اردو

urdu

By

Published : Jan 8, 2021, 12:50 PM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کسانوں کی ٹریکٹر ریلی، زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ

اترپردیش سمیت ہریانہ اور راجستھان کے کسانوں نے ریلی میں شرکت کی۔ شام چار بجے بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کے خطاب کے بعد کسان واپس لوٹے۔

kissan rally
kissan rally

بھارتیہ کسان یونین کے کسان زرعی قوانین کے خلاف نوئیڈا میں ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے پر جمع ہوئے اور ٹریکٹر ریلی نکالی اور زرعی قوانین میں ترامیم واپس لینے کی اپیل کی۔

انتہائی پرسکون اور منظم طریقہ سے کسانوں نے ریلی نکال کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ کسانوں کے بڑھتے ہوئے ہجوم کو دیکھ کر پولیس نے سرسا گاؤں سمیت متعدد جگہوں پر بیریکیڈنگ کر کے گاڑیوں کو ایکسپریس وے پر جانے سے روک دیا۔

زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ

اترپردیش سمیت ہریانہ اور راجستھان کے کسانوں نے ریلی میں شرکت کی۔ شام چار بجے بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کے خطاب کے بعد کسان واپس لوٹے۔ راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ 'حکومت کو تینوں زرعی قوانین واپس لینے کے ساتھ ساتھ ایم ایس پی سے متعلق قانون سازی کرنی ہوگی۔ کسان تحریک کو ختم نہیں کریں گے۔ اگر کاشتکاروں کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو جلد ہی چکہ جام کیا جائے گا'۔

یہ بھی پڑھیے
بدایوں جنسی تشدد پر قومی کمیشن برائے خواتین کی رکن نے کیا کہا؟

کسانوں کا ڈاسنا سے پلول تک ٹریکٹر ریلی نکالنے کا پروگرام تھا، لیکن سہ پہر کو راکیش ٹکیت نے کسانوں کو بلایا اور دنکور کے علاقے میں ایکسپریس وے پر پنچایت کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد ہریانہ اور راجستھان کے سیکڑوں کسان بھی ٹریکٹر لے کر دنکور آئے۔ کسانوں کے ذریعہ لگ بھگ 1000 ٹریکٹر اور دیگر گاڑیاں جمع کرنے کے سبب جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

تاہم جام دیکھ کر کسانوں نے خود ایک لائن کھولی اور گاڑیاں چلنا شروع ہوگئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details