اردو

urdu

مظفر نگر: 'مساجد میں ہر شخص کو نماز کی اجازت دی جائے'

By

Published : Jun 10, 2020, 8:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمیعت العلماء ہند کے سکریٹری شاہد تیاگی کی سربراہی میں جمیعت کی نمائندوں نے ضلع مجسٹریٹ سے مساجد میں پانچ مصلیان کی بجائے ہر شخص کو نماز ادا کر نے سے کے مطالبے پر ملاقات کی۔

مساجد میں ہر شخص کو نماز کی اجازت
مساجد میں ہر شخص کو نماز کی اجازت

شاہد تیاگی نے بتایا کہ سبھی مذہبی مقامات کو مشروط طور پر عبادت کے لیے کھول دیا گیا یہ بہت اچھی بات ہے لیکن مساجد میں صرف پانچ افراد کے نماز پڑھنے کی اجازت پر نظر ثانی کر کے ہر شخص کو مسجد میں پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

مساجد میں ہر شخص کو نماز کی اجازت، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ مساجد میں صاف صفائی کو بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے بعد مسجد کھولنے پر اسے سینیٹائز بھی کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران شاہد تیاگی نے بتایا کہ 'مسجد میں پانچ افراد کے نماز پڑھنے کی پابندی کو ختم کر کے سبھی کو مسجد میں آنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر حکومت تمام افراد کو مسجد میں آنے کی اجازت دے تو ہم اس کی جانب سے دی گئی تمام گائید لائنز پر عمل کریں گے اور لوگوں سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ ان پر ضرور عمل کریں تاکہ ہمیں آئندہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شاہد تیاگی نے کہا کہ 'ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ 'آنے والے وقت میں پانچ افراد کی تعداد کو بڑھائی جائے تاکہ جو بھی نماز مساجد میں ادا کرنا چاہتے ہے وہ سبھی سماجی فاصلے کے ساتھ نماز ادا کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details