اردو

urdu

Angad Rai Property Attached غازی پور میں مختار انصاری کے شارپ شوٹر کی جائیداد ضبط

By

Published : May 21, 2023, 3:42 PM IST

غازی پور میں انتظامیہ نے مختار انصاری کے شوٹر انگد رائے کی جائیداد قرق کرنے کی کارروائی انجام دی ہے۔ مختار انصاری کے شارپ شوٹر کی 10 کروڑ کی جائیداد ضبط کی گئی ہے۔

غازی پور میں مختار انصاری کے شارپ شوٹر کی جائیداد ضبط
غازی پور میں مختار انصاری کے شارپ شوٹر کی جائیداد ضبط

غازی پور:ریاست اتر پردیش کے غازی پور میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے مختار انصاری اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔ تازہ ترین معاملے میں مختار انصاری کے شارپ شوٹر انگد رائے کی 10 کروڑ سے زیادہ کی زمین کی جائیداد کو قرق کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ نے یہ کارروائی تھانہ محمدبا کے علاقہ چک رشید ظفر پورہ شہری موضع میں کی۔ ایس پی رورل بلونت چودھری اور تحصیلدار وجے پرتاپ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات تھی۔ گذشتہ 15 دنوں میں انگد رائے کی جائیداد پر ضلع انتظامیہ کی یہ دوسری کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ انگد رائے شراب کی اسمگلنگ کے معاملے میں بہار کی بھبھوا ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہے۔ اس سے قبل نو مئی 2023 کو انگد رائے کی 7.25 کروڑ روپے کی جائیداد ضلع انتظامیہ نے بھنورکول تھانہ علاقے کے شیرپور کلاں گاؤں میں ضبط کی تھی۔ اتوار کو انگد رائے کے محمدابا تھانہ علاقے میں 196 ہیکٹر زمین یعنی 1960 مربع میٹر (گٹا نمبر 628/1) کو منسلک کیا گیا۔ اس زمین کی سرکاری قیمت 3 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 10 کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انگد رائے کی جانب سے جرم کی دنیا سے کمائی گئی رقم اور جائیداد کی رپورٹ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے تیار کی تھی۔ نوال پورہ جگجیون پور میں واقع 650 مربع میٹر کمرشل پلاٹ اور اس پر بنی رہائشی عمارت کو بھنورکول پولیس نے مسمار کرنے کے ساتھ ہی منسلک کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Shooter Angad Rai Arrested in Bihar مختار انصاری کا شوٹر انگد رائے بہار میں گرفتار

غازی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اوم ویر سنگھ کے مطابق اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مستقبل میں بھی ایسے املاک کو منسلک کرنے کا عمل جاری رہے گا۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت اٹیچمنٹ کی کارروائی کی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق انگد رائے کی جائیدادوں کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو آگاہ کیا کہ جو بھی ان منسلک جائیدادوں میں دراندازی کی کوشش کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details