اردو

urdu

Motivational Program in AMU سول امتحانات کی تیاری کیلئے طلبا کو حالات سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، برجیندر سنگھ

By

Published : Nov 13, 2022, 8:38 AM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں طلبا کو سول امتحانات کی تیاری کی ترغیب دینے کیلئے ایک موٹیویشنل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ Motivational Program Held In AMU

Etv Bharat
Etv Bharat

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تاریخی اسٹریچی ہال میں سول امتحانات کی تیاری کے لیے ایک موٹیویشنل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر رشی کمار (اے ڈی جے) ضلع کورٹ علیگڑھ، مہمان اعزازی برجیندر سنگھ یادو جیل سپرنٹنڈنٹ علیگڑھ اور پروفیسر راشد نہال شعبہ انگریزی نے شرکت کی اور طلبا کو سول امتحانات کی تیاری کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ Motivational Program In AMU

اے ایم یو میں موٹیویشنل پروگرام

مہمان خصوصی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'پروجیکٹ امید فاؤنڈیشن' کی یہ ایک قابل ستائش پہل ہے اور طلبا کے لیے اس طرح کے پروگرام ہونے چاہیے تاکہ طلبا کی رہنمائی ہوسکے اور وہ کم الفاظ میں اپنی بات کہہ سکے تاکہ سامنے والے کو بھی سمجھ میں آجائے۔ مہمان اعزازی برجیندر سنگھ یادو نے کہا کہ 'ہم نے اپنے تجربات کو طلبا کے ساتھ شیئر کیا اور کہا کہ مسلسل محنت کرنا اور تحریری میں مہارت پیدا کرنا ضروری ہے جس کے لیے طلبا کو بہت کئی بار اپنی خوشیوں کو بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھنا ضروری ہے'۔ Motivational Program Held In AMU

اے ایم یو، شعبہ انگریزی کے پروفیسر راشد نہال نے کہا کہ 'جو طلبا سول امتحانات کی تیاری کررہے ہیں ان کے لیے یہ پروگرام بہت ہی فائدہ مند ہے کیوں کہ اس اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ طلباء کس طرح سے امتحانات کے پرچے کو حل کریں مضمون نگاری پر کس طرح کنٹرول حاصل کریں اور کس طرح سے امتحان کی تیاری کریں اور اپنے نوٹز کو شیئر بھی کریں'۔

انجینیئرنگ کے طالب علم اسامہ نے کہا کہ 'امید فاؤنڈیشن نے اچھا کام کیا ہے اس طرح پروگرام کا اہتمام ہونا چاہیے کیوں کہ اس طرح کے پروگرام کی بہت ضرورت ہے اور اس سے طلبا کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور جو اشکال ہوتے ہیں اس کا ازالہ ہوجاتا ہے۔ اسامہ نے کہا کہ طلبا کو اس طرح کے پروگرامز سے ایک راہ ملتی ہے۔ واضح رہے کہ اس اجلاس کی نظامت شعبہ قانون کے طالب علم محمد کیف نے کی تاہم اس اجلاس کا اہتمام 'پروجیکٹ امید فاؤنڈیشن' کی جانب سے کیا گیا تھا جس کو طلباء نے پسند کیا۔ ‏Motivational Program Held In AMU For Civil Services Exam

یہ بھی پڑھیں :Job Fair at AMU اے ایم یو کے طلبا کیلئے تیرہ نومبر کو سیراب بھرتی میلہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details