اردو

urdu

By

Published : Aug 12, 2020, 11:21 AM IST

ETV Bharat / state

مراد آباد کے رکن اسمبلی محمد فہیم کی والدہ کا انتقال

اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے حلقۂ اسمبلی بلاری سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد فہیم کی والدہ کا منگل کے روز انتقال ہوگیا۔

image
image

رکن اسمبلی محمد فہیم کی والدہ نادرہ پروین ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، ان کے والد اور شوہر بھی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور اب ان کے بیٹے محمد فہیم بلاری حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی ہیں۔

مرحومہ نادرہ پروین

ان کا اچانک انتقال ہوجانے سے پورے حلقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی عمر تقریباً 60 برس تھی اور وہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہا کرتی تھیں۔

منگل کے روز بعد نماز ظہر انہیں ان کے آبائی وطن محمد ابراہیم پور میں سپرد خاک کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details