اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ایک ہی جگہ سے ہوگی مختلف خدمات کی مانیٹرنگ

مرکزی کمانڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا کہ اس کنٹرول روم سے محکمہ صحت عامہ سے متعلق مختلف خدمات کا آپریشن اور نگرانی ایک جگہ سے کی جاسکتی ہے۔ اس سے نوئیڈا کے رہائشی صفائی سے متعلق بہترین صحت عامہ کی خدمات حاصل کرسکیں گے۔

monitoring of various services from one place in noida
نوئیڈا: ایک ہی جگہ سے ہوگی مختلف خدمات کی مانیٹرنگ

By

Published : Sep 10, 2020, 10:17 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا صحت عامہ کی مختلف خدمات کا آپریشن اور نگرانی ایک جگہ پر کی جاسکے، اس کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ نے ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کے تعاون سے سیکٹر 39 میں سینٹرلائزڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر تعمیر کیا ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری نے کمانڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا۔

نوئیڈا: ایک ہی جگہ سے ہوگی مختلف خدمات کی مانیٹرنگ

مرکزی کمانڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا کہ اس کنٹرول روم سے محکمہ صحت عامہ سے متعلق مختلف خدمات کا آپریشن اور نگرانی ایک جگہ سے کی جاسکتی ہے۔ اس سے نوئیڈا کے رہائشی صفائی سے متعلق بہترین صحت عامہ کی خدمات حاصل کرسکیں گے۔

کمانڈ کنٹرول سینٹر کی مدد سے گھر گھر جاکر کوڑا کچرا اکٹھا کرنا، گاڑیوں کی ٹریکنگ، مکینیکل صاف کرنے والی گاڑیوں کا سراغ لگانا، اتھارٹی کی گاڑیوں کی ٹریکنگ، شہریوں کا مسئلہ حل کرنا، ملازمین کی موبائل ایپس سے حاضری سمیت مختلف کاموں کی نگرانی کی جائے گی۔

سی ای او نے بتایا کہ ایچ سی ایل نے موبائل ایپ بنانے کے لیے فاؤنڈیشن سے بات کی ہے۔ تاکہ افسران کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرسکیں۔ سیکٹر 145 کے بائیو ریمیڈیشن پلانٹ میں موبائل ایپس کے ذریعے ملازمین کی حاضری کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details