اردو

urdu

By

Published : Aug 4, 2021, 8:16 AM IST

Updated : Aug 4, 2021, 8:43 AM IST

ETV Bharat / state

اقلیتوں کو تمام سرکاری منصوبوں سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے: بی جے پی رہنما

بی جے پی اقلیتی مورچہ، مغربی اترپردیش کے صدر جاوید ملک نے کہا کہ بی جے پی حکومت بلا تفریق اقلیتوں کو تمام منصوبوں کا فائدہ پہنچا رہی ہے۔ اس سے پہلے کی حکومتوں نے اقلیتوں کو صرف ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا ہے۔

اقلیتی طبقہ آج بھی ترقی سے محروم
اقلیتی طبقہ آج بھی ترقی سے محروم

مغربی اترپردیش میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جاوید ملک آج مراد آباد کے سرکٹ ہاؤس پہنچے ہیں، جہاں پہلے سے موجود بی جے پی کے کارکنوں نے ان کا زوردار استقبال کیا اور جم کر نعرے لگائے۔

ویڈیو

اس دوران جاوید ملک نے اقلیتوں کے تعلق سے بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 'بی جے پی حکومت کی جانب سے بلا تفریق اقلیتوں کو تمام منصوبوں کا فائدہ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کی حکومتوں نے اقلیتوں کو صرف ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا اور تمام تر مرکزی منصوبوں سے انہیں محروم رکھا گیا۔ اس کی وجہ سے اقلیت طبق آج بھی ترقی سے محروم ہے۔

مزید پڑھیں:

جاوید ملک نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس میں یقین رکھتی ہے اور اسی تحت کام کرتی ہے۔

Last Updated : Aug 4, 2021, 8:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details