اردو

urdu

By

Published : Aug 12, 2021, 9:21 PM IST

ETV Bharat / state

میرٹھ۔: امام حسین کی یاد میں مجالس عزاداری کا آغاز

میرٹھ کے مختلف امام بارگاہوں میں کورونا رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عزاداری مجلس کا آغاز کیا گیا۔

meerut: ashra e majlis e aza started
میرٹھ۔: امام حسین کی یاد میں مجالس عزاداری کا آغاز

نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی یاد میں ماہ محرّم کی پہلی تاریخ سے ہی مجالس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خاص طور پر امام بارگاہوں میں ایّام اعزاداری مجالس کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے۔ تاہم گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی کورونا گائیڈ لائن کی وجہ سے کچھ پابندیوں کے سائے میں عشرہ مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو

میرٹھ کے مختلف امام بارگاہوں میں کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے عزاداران حسین کی مجلس کا آغاز کیا گیا۔ میرٹھ کی قدیم تاریخی امام بارگاہ منصبیہ کے علاوہ امام بارگاہ پنجے تنی زیدی سوسائٹی، امام بارگاہ زاہدیان، امام بارگاہ حسینی اور امام بارگاہ عبد اللہ پور میں روایتی انداز میں مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ ان امام بارگاہوں میں خطیب اہلِ بیت نے مجلس کو خطاب کیا سوگواران شہداء کربلا نے محدود تعداد میں مجلس میں شرکت کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیے۔

میرٹھ۔: امام حسین کی یاد میں مجالس عزاداری کا آغاز
میرٹھ۔: امام حسین کی یاد میں مجالس عزاداری کا آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details