ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کو ضلع اقلیتی کانگریس کی جانب سے ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر کانگریس کے ضلعی صدر محمد محسن نے تمام اسکولز میں مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر لگائے جانے کا مطالبہ کیا اور تنگ ذہنی کی وجہ سے ابوالکلام کو فراموش کر دینے کا الزام عائد کیا۔
'تمام اسکولز میں مولانا ابوالکلام کی تصویر لگائی جائیں' کانگریس کے ضلعی صدر محمد محسن کی صدارت میں اقلیتی کانگریس کمیٹی کے اراکین نے پہلے مولانا ابوالکلام آزادؒ کی تصویر پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا. اس کے بعد محمد محسن نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ تمام اداروں میں ملک کی عظیم شخصیات کی تصاویر نہیں ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت کے پہلے وزیر تعلیم کا یوم پیدائش آج
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا ابوالکلام آزادؒ کی تصویر تمام اسکولز میں لگائی جائیں تاکہ آنے والی نسلیں ان کے بارے میں جان سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مولانا آزاد ان کو بھول جائیں گے تو ہم آزادی کی تحریک کو بھی بھول جائیں گے.