اردو

urdu

مئو: چوری چورا کی صد سالہ تقریب کا انعقاد

By

Published : Feb 4, 2021, 4:42 PM IST

چوری چورا واقعہ کی صد سالہ تقریبات پورے ملک میں منعقد کی جارہی ہیں۔ اس دوران مئو میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Mau: Celebrating the centenary of chauri chaura incident
مئو: چوری چورا کی صد سالہ تقریب کا انعقاد

اترپردیش کے ضلع مئو میں چوری چورا حادثے کی صد سالہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کی قیادت میں مختلف محکموں کی مشترکہ ریلی منعقد کی گئی۔

مئو: چوری چورا کی صد سالہ تقریب کا انعقاد

ریلی کے دوران کثیر تعداد میں طلبا و طالبات ترنگا پرچم لیکر پورے جوش و خروش کے ساتھ شامل ہوئے۔

طلبا و طالبات نے حب الوطنی پر مبنی نعرے بلند کرتے ہوئے ملک کی خدمت کا عزم لیا۔ پروگرام کے منتظمین کے مطابق نئی نسل کو جنگ آزادی کے دوران دی گئی قربانیوں سے روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے۔

مئو: چوری چورا کی صد سالہ تقریب کا انعقاد

ریلی میں محکمہ تعلیم کے علاوہ محکمہ پنچایت راج، ریوینو و دیگر ملازمین شامل ہوئے۔

واضح رہے کہ 4 فروری سنہ 1922 کو گاندھی جی کی عدم تعاون تحریک کے دوران کچھ لوگوں کے مشتعل ہجوم نے گورکھپور میں چوری چورا پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی۔ اس میں 23 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے دوران تین شہری بھی مارے گئے تھے۔

اس تشدد کے بعد مہاتما گاندھی نے 12 فروری 1922 کو عدم تعاون کی تحریک واپس لے لی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details