اردو

urdu

By

Published : Jul 8, 2020, 1:28 PM IST

ETV Bharat / state

آگرہ : ہسٹری شیٹرز کی فہرست جاری

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں گذشتہ دنوں 8 پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد ضلع آگرہ کی پولیس بھی متحرک ہوگئی۔

ہسٹری شیٹرز کی فہرست جاری
ہسٹری شیٹرز کی فہرست جاری

آگرہ پولیس کی جانب سے 1772 ہسٹری شیٹرز ملزمین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہسٹری شیٹر کی اصطلاح ان ملزمین کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو برسوں سے جرائم پیشہ میں مبتلا ہوں۔

آگرہ پولیس نے یہ ہسڑی شیٹرز کی فہرست لیے جاری کی ہے تاکہ کانپور جیسی واردات کسی اور شہر میں نہ دوہرائی جاسکے، اس کے لیے خصوصی حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے۔

ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ہسٹری شیٹرز اور انعامی بدمعاش کو فوراً گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:کانپور انکاؤنٹر: وکاس دوبے کا قریبی ساتھی پولیس تصادم میں ہلاک

اس کے بعد آگرہ پولیس بھی حرکت میں آگئی۔

ضلع آگرہ کے ایس ایس پی ببلو کمار کی خصوصی حکمت عملی بنائی ہے۔ وہ خود کرمینل مانیٹرنگ یونٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔

ضلع کے 1722 ہسٹری شیٹرز کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن پر کارروائی کی جانی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details