اردو

urdu

By

Published : Oct 24, 2019, 3:30 PM IST

Updated : Oct 24, 2019, 4:28 PM IST

ETV Bharat / state

ہردوئی: کوٹے دار کا کالا بازاری کا پردا فاش

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے کوٹے دار کی پول کھول دی ہے۔ یہاں ایک ٹرک میں لدا ہوا سرکاری اناج ایک منڈی کے مالک کے یہاں سے برآمد ہوا ہے۔

ہردوئی میں کوٹے دار کا کالا بازاری کا پردا فاش

ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سرکاری اناج پانے والے سبھی کارڈ ہولڈروں کو آدھار کارڈ اور راشن کارڈ جمع کرنےکو کہا تھا تاکہ جو اناج کے اصلی حقدار ہیں ان کو ان کا حق مل سکے اور جو فرضی لوگ ہیں ان سے چھٹکارا مل سکے۔

ہردوئی میں کوٹے دار کا کالا بازاری کا پردا فاش

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں لوگوں نے اس سمت میں آدھار کارڈ اور راشن کارڈ جمع کرائے تھے تاکہ ان کو یونٹ کے حساب سے راشن ملے سکے اور جو لوگ فرضی ہیں ان سے چھٹکارا مل سکے۔ لیکن اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے کوٹے دار کی پول کھول دی ہے۔ یہاں ایک ٹرک میں لدا ہوا سرکاری اناج ایک منڈی کے مالک کے یہاں سے برآمد ہوا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ اب سختی کے موڈ میں نظر آ رہا ہے اور اس معاملے میں کاروائی کر رہا ہے۔

کوتوالی شاہ باد علاقے کے ادھرنپور کے رام موہن گپتا کے ہاں پی ڈی ایس کا راشن یعنی سرکاری اناج کافی تعداد میں برآمد ہونے کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ یہ راشن ہردوئی سے شاہجہاں پور ھائی وے پر ایک باغ میں سرکاری راشن کی بوریوں سے دوسرے بوریوں میں پلٹا جا رہا تھا لیکن اسی وقت مخبر کی اطلاع پر افسروں نے چھاپہ مار کر راشن ضبط کرنے کے بعد کاروباری رام موہن فتح کو گرفتار کر لیا ہے۔
سپلائی افسر سنجے کمار پانڈے موقع پر پہنچے اور انھوں نے بوریوں کی گنتی کرائی۔ جس میں 123 بوریاں ٹرک میں لدی پائی گئیں جن کا وزن 50 کلو اور 192 بوری ٹریکٹر ٹرالی پر لدی پائی گئیں۔ اس کے علاوہ کافی تعداد میں بوریاں بے ترتیب طریقے سے نیچے پڑی ہوئی ہیں جن کی گنتی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دراصل ڈسٹرکٹ سپلائی آفس کی گٹھ جوڑ کے چلتے کوٹے دار غریبوں کو ملنے والے اس اناج کو بازار میں بیچ دیتے ہیں۔ اس کی شکایت کرنے پر بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ مخبر نے اطلاع سیدھے ضلع مجسٹریٹ کو دی، لہٰذا ضلع مجسٹریٹ کے دخل کے بعد ڈی ایس او کے علاوہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ کر کاروائی کو انجام دیا۔

Last Updated : Oct 24, 2019, 4:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details