اردو

urdu

By

Published : Oct 25, 2021, 8:00 PM IST

ETV Bharat / state

کانپور میں ڈاکٹر کا الرٹ جاری، بارش کے بعد کئی بیماریاں ایک ساتھ پھیلیں

کانپور میں ڈاکٹروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس بارش کے موسم میں بیماریوں کو دور رکھنے کے لیے صاف و ستھرائی کا دھیان رکھیں۔ گھروں میں گندہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔

کانپور میں ڈاکٹر کا الرٹ جاری،  بارش کے بعد کئی بیماریاں ایک ساتھ پھیلیں
کانپور میں ڈاکٹر کا الرٹ جاری، بارش کے بعد کئی بیماریاں ایک ساتھ پھیلیں

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، اس حوالے سے کانپور میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے الرٹ جاری کی ہے اور عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی ہے۔

کانپور میں کورونا وائرس وبا سے سکون ملنے کے بعد اب ڈینگو، ملیریا جیسی بیماریوں نے شہر کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے، اس وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد ہسپتالوں میں بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹرز علاج کے لیے تمام تدابیر اور انتظامات تو کررہے ہیں، لیکن عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس وقت ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈی ہواؤں سے احتیاط برتیں، گندگی اور بدبو والی چیزوں کو پھینک دیں اور اس سے دور رہیں، تاکہ یہ بیماریاں نہ پھیلے۔

کانپور میں ڈاکٹر کا الرٹ جاری، بارش کے بعد کئی بیماریاں ایک ساتھ پھیلیں

اس وقت الٹی، دست، بخار ،ملیریا اور ڈینگو کے مریض اسپتالوں میں کثرت سے آرہے ہیں۔

بارش کے بعد کانپور میں سب سے زیادہ ملیریا اور ڈینگو کے مریضوں کی تعداد ہسپتالوں میں بڑھتی جا رہی ہے۔ کئی اسپتال تو ان بیماریوں میں مبتلا مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ نے ان بیماریوں سے عوام کو بچانے کے لئے تمام تر انتظامات پہلے سے ہی کر رکھے تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details