اردو

urdu

Qirat Ul Quran In Kanpur: جمعیت علماء ہند کانپور کی جانب سے مظاہرہ قرآت القرآن کا انعقاد

By

Published : Mar 6, 2023, 5:09 PM IST

کانپورمیں جمعیت علماء ہند کی جانب سے قرات القرآن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کانپور، لکھنو سمیت ریاست کے مخلتف اضلاع اور کرناٹک کے قراء نے روایتی انداز میں قرآن پاک کی قرات کرکے اپنے اپنے فن مظاہرہ کیا۔

جمعیت علماء ہند کانپور کی جانب سے مظاہرہ قرآت القرآن کا انعقاد
جمعیت علماء ہند کانپور کی جانب سے مظاہرہ قرآت القرآن کا انعقاد

جمعیت علماء ہند کانپور کی جانب سے مظاہرہ قرآت القرآن کا انعقاد

کانپور:اترپردیش کے کانپور میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے قرات القرآن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کانپور،لکھنو سمیت ریاست کے مخلتف اضلاع اور کرناٹک کے قراء نے روایتی انداز میں قرآن پاک کی قرات کرکے اپنے اپنے فن مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ قراءات القرآن کے اس پروگرام کی ابتدا 35 سال پہلے مرحوم قاری احتشام صاحب نے کی تھی۔

جمعیت علماء ہند کانپور کی جانب سے لیاقت دادا چوراہا طلاق محل کانپور میں مظاہرہ قرآت القرآن کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا،اس میں کئی مشہور و معروف علمائے کرام اور قراء حضرات نے پروگرام میں شرکت کی۔

پچھلے دو سال سے کوویڈ 19 وباء کی وجہ سے دو سال بعدپر نور تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔تقریب میں شرکت کرنے کا موقع ملا تو جم غفیر نے اپنے ایمان کو تازہ کیا. ضلع جے پور، کرناٹک اور لکھنؤ کے قراء حضرات نے ایک ایک سورہ کئی کئی روایت انداز میں قرات کر کے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

جمیعت علمائے ہند کانپور گزشتہ کئی دہائی سے مسلمانوں میں قرآن کی سمجھ و فہم اور قرآن کو اچھے سے پڑھنے کا طریقہ سکھانے کے لئے کوشاں ہے ۔جمیعت علماءہند کانپور یشاخ کی جانب سے سال مظاہرہ قرآت القرآن کا پروگرام کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dastar Bandi Ceremony In Moradabad مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی تعلیم کی ضرورت

مظاہرہ قرات القران کے اس پروگرام کی بنیاد سب سے پہلے مرحوم قاری احتشام احمد نے ڈالی تھی ۔اس وقت تک سے لے کر آج تک سینکڑوں قراء حضرات اپنے فن کا کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ قراء حضرات اپنی صلاحئت کا مظاہرہ نہ صرف کانپور میں بلکہ دنیا کے گوشہ گوشہِ میں کر رہے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details