اردو

urdu

علی گڑھ میں آج بھی انٹرنیٹ خدمات معطل

By

Published : Dec 18, 2019, 11:22 AM IST

علی گڑھ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت اور احتجاج کے بعد آج بھی ضلع انتظامیہ کی ہدایت کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسیز سمیت کیبل آپریٹر بند رہیں گے۔

علی گڑھ میں آج بھی انٹرنیٹ خدمات معطل
علی گڑھ میں آج بھی انٹرنیٹ خدمات معطل

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں احتجاجی مظاہرے کے بعد اب حالات سازگار ہیں، جبکہ اب بھی انٹرنیٹ سروسیز اور کیبل آپریٹر معطل رہیں گے۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ اور کیبل آپریٹرز آج رات 12 بجے تک بنرہیں گے، جبکہ شہر، اور یونیورسٹی کے حالات کے پیش نظر پورے شہر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات ہیں، اور ہر نکڑ چوراہے پر آر اے ایف و پولیس کے جوان تعنیات ہیں۔

انٹرنیٹ اور کیبل آپریٹرز آج رات 12 بجے تک بند رہیں گے، جبکہ شہر، اور یونیورسٹی کے حالات کے پیش نظر پورے شہر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات ہیں، اور ہر نکڑ چوراہے پر آر اے ایف و پولیس کے جوان تعنیات ہیں

خیال رہے کہ شہر کو 25 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، اور دو شفٹ میں 25-25 مجسٹریٹ لگائے گئے ہیں۔

تحصیل سطح پر ضلع اور علاقائی افسران کو سیکٹر بناکر مجسٹریٹ تعینات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں، تاہم امن مارچ نکالنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے اجازت نہیں دی ہے۔

علی گڑھ میں شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں اے ایم یو میں مظاہرہ کیا گیا تھا، طلباکی تحریک کی سوراج پارٹی کے بانی یوگیندر یادو اور گورکھپور آکسیجن سانحہ کے مشہور ڈاکٹر کفیل خان نے حمایت کی تھی۔

اتنا ہی نہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کو امریکہ کی 19 یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلبا و طالبات کی حمایت حاصل ہے۔

علی گڑھ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت اور احتجاج کے بعد آج بھی ضلع انتظامیہ کی ہدایت کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسیز سمیت کیبل آپریٹر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ ہارورڈ، ییل، ​​کولمبیا، سٹینفورڈ سمیت کل 19 یونیورسٹیز کے طلبا نے بھارت میں طلبا پر 'پرتشدد پولیس کارروائی' کی مذمت کرتے ہوئے بیانات جاری کیے تھے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علاوہ، ملک بھر کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا ہال ہی میں منظور کیے گئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، جبکہ طلباء نے اس قانون کو غیر آئینی اور امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔

یاد رہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دروان علی گڑھ انتظامیہ نے مسلم یونیورسٹی کے درجنوں طلبا کو حراست میں لے لیا تھا جنہیں سب رہا کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details