اردو

urdu

By

Published : Sep 7, 2021, 7:40 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں 33 نئے آنگن واڑی سینٹرس کا افتتاح

بارہ بنکی میں آج نو تعمیر شدہ 33 آنگن واڑی مراکز کا افتتاح کیا گیا، اس موقع سے 6 ماہ مکمل کرچکے بچوں کو کھیر چٹائی گئی، اور حاملہ خواتین میں غزائیہ سے بھرپور اشیاء تقسیم کی گئی۔

بارابنکی میں 33 نئے تعمیر شدہ آنگن واڑی سنٹر کا افتتاح
بارابنکی میں 33 نئے تعمیر شدہ آنگن واڑی سنٹر کا افتتاح

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آج منگل کے روز نو تعمیر 33 آنگن باڑی مراکز کا افتتاح وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ورچوئلی طور پر کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر ضلع میں منعقد افتتاحیہ تقریب میں 6 ماہ مکمل کرچکے بچوں کو کھیر چٹائی گئی اور حاملہ خواتین میں غذائیہ سے بھرپور اشیاء تقسیم کی گئی۔ ساتھ ہی ضلع میں نمایاں کام کرنے والی آنگن باڑی ملازمین کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

بارابنکی میں 33 نئے تعمیر شدہ آنگن واڑی سنٹر کا افتتاح
واضح ہوکہ گزشتہ چار برسوں سے ریاست اترپردیش میں ستمبر کا مہینہ غذائیہ ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس میں 5 برس تک کے بچوں اور ان کی والدہ اور حاملہ خواتین کو غذائیہ کے تئیں بیدار کیا جاتا ہے، ساتھ ہی انہیں صحت مند بنانے کے لئے غذائیہ سے بھرپور اشیا بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:چھتیس گڑھ: وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد گرفتار

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ رواں برس غذائیہ ماہ کے سنجیدہ تغذیہ بچے اور اوسطاً تغذیہ والے بچوں کی شناخت کرکے انہیں صحت مند کرنے کا ٹارگیٹ کیا گیا ہے، اور ضلع کے ہر گاؤں میں غذائیہ باغ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details