ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ سیوہارا کے ایم کیو انٹر کالج میں بنے قرنطین سینٹر میں آج ڈی ایم رما کانت پانڈے نے اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود تمام سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں۔
بجنور: ڈی ایم نے کورنٹائن سینٹر کا دورہ کیا
بجنور کے پرائیویٹ انٹرکالج میں بنے کورنٹائن سینٹر پر بجنور ڈی ایم رماکانت پانڈے نے اچانک دورہ کر کھانے پینے اور ناشتے کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے کورونا انفیکشن مریضوں کو اچھا ناشتہ اور کھانے پینے کی چیزیں دینے کے ساتھ ان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرنے کی ہدایت دی۔
ڈی ایم نے قرنطین سینٹر کا دورہ کیا
اس موقع پر وہاں موجود افراد نے صاف صفائی کی شکایت کی۔ اور قرنطین سینٹر میں موجود لوگوں نے اپنے۔ اپنے موبائل واپس لانے کا مطالبہ بھی کیا۔
اس موقع پر ڈی ایم کے ساتھ ، سی ڈی او ، نوڈل آفیسر و آی او اے پی پانڈے ، سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر خالد پولیس آفیسر اودے پرتاپ وغیرہ بھی موجود رہے۔