اردو

urdu

بے گھر خاندانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی ہدایت

By

Published : Jun 11, 2021, 3:58 AM IST

نوئیڈا میں بن رہے جیور انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کاموں میں تیزی لانے اور یہاں سے بے دخل کئے گئے خاندانوں کو ترجیحی بنیاد پر تمام سہولیات کی فراہمی کی غرض سے ڈویژنل کمشنر سریندر سنگھ نے روہی، نانگلہ چھتار، ناگلہ شریف خان، دیانت پور کھیڈا، کشور پور، نانگلہ گنیشی گاؤں پہنچ کر سائٹ کا معائنہ کیا۔ ان گاؤں کی زمینوں پر جیور انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا رن وے بنے گا۔

نوئیڈا ڈویژنل کمشنر یمنا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچے
نوئیڈا ڈویژنل کمشنر یمنا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچے

اس کے بعد نوئیڈا ڈویژنل کمشنر یمنا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ضلع مجسٹریٹ (گوتم بودھ نگر) اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔

نوئیڈا ڈویژنل کمشنر یمنا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچے

ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو واضح طور پر ہدایت کی کہ بے گھر ہونے والے کنبوں کے مسائل اور شکایات کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اس وقت تک بین الاقوامی جیور گرین فیلڈ ایئر پورٹ کے حوالے سے باہمی ربط قائم کرنے کے سلسلے میں تمام عہدیداروں کی جانب سے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے جو قابل ستائش ہے۔

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو تمام ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عہدیداروں کو ایک مثبت انداز اپنانا چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہیے کہ جہاں بھی بے گھر خاندان آباد ہیں وہاں تمام اسکول، کمیونٹی سینٹر، آنگن واڑی مراکز اور دیگر تمام انتظامات کئے جائیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details